روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔

کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاول پور میوزیم کے اشتراک سے دوسری بین الاقوامی واٹر کلر نمائش کا انعقاد

تحریر : محمد اقبال (شعبہ تعلقات عامہ ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور)


ریاست بہاولپور کے حکمرانوں نے بہاولپور میں مصر کی جامعہ الازہر کی طرز پر ایک یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس کا مقصد پوری دنیا میں علم کی روشنی پھیلانا تھا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ابتدائی شکل مدرسہ صدر العلوم کی شکل میں سامنے آئی جو 1925 میں جامعہ عباسیہ کی صورت میں سامنے آئی۔ 1950ء میں محترم جناب صادق محمد خان عباسی پنجم کے حکم پر صادق ایجرٹن کالج سے متصل ایک عظیم الشان عمارت تعمیر کی گئی اور اس طرح جامعہ عباسیہ کا مرکزی کیمپس وجود میں آیا جو آج اس یونیورسٹی کی پہچان ہے اور پرانی یونیورسٹی کے نام سے مشہور ہے۔ کیمپس اور عباسیہ کیمپس۔

جامعہ عباسیہ کی اسلامی شناخت کے تناظر میں جامعہ عباسیہ کا نام بدل کر جامعہ اسلامیہ رکھ دیا گیا۔ نواب آف بہاولپور کے ذریعہ قائم کردہ جامعہ عباسیہ کو بعد میں پنجاب اسمبلی نے 1975 میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طور پر چارٹر کیا تھا۔یونیورسٹی کے سات کیمپس ہیں۔ اس وقت یونیورسٹی کے بہاولپور میں تین کیمپس ہیں، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں ایک ایک کیمپس مقامی طلباء کو ان کے دروازے پر معیاری اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔اس وقت 2000 سے زیادہ فیکلٹی ممبران اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جس میں 700سے زائد پی ایچ ڈی شامل ہیں۔

جدید ترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 300 سے زائد شعبوں کے لیے 142 تدریسی شعبے ہیں اور 65,000 سے زائد طلبا ء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور فنون لطیفہ اور ڈیزائنگ سے منسلک ڈگری پروگرام کروارہا ہے تاکہ طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں اورمہارتوں کوبہتر بنایا جاسکے۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کے وابستہ تمام کورسز پڑھائے جاتے ہیں جوہائر ایجوکیشن کمیشن کے معیار کے مطابق نصاب میں شامل کیے گئے ہیں ۔فنون لطیفہ کا شعبہ پینٹنگ، پرنٹ میکنگ، منی ایچر اور مجسمہ سازی میں 4 سالہ BFA اور 2 سالہ MA فائن آرٹس کے پروگراموں کے ذریعے سیکھائے جاتے ہیں ۔

ڈیزائن کا شعبہ مقامی کمیونٹی، متعلقہ پیشہ ور کمپنیوں یا دیگر اداروں اور کاروباری تنظیموں کے ساتھ رابطے کے ذریعے طلباء کے لیے تعلیم اور کام کے تجربے کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔طلباء انتہائی پیچیدہ اور اختراعی خیالات کو ٹھوس شکلوں، پینٹنگز، مجسمے، پرنٹس، مائنیچرز، کمیونٹی پروجیکٹس، ٹیکسٹائل کے آؤٹ ڈور ڈیکورس، عکاسیوں وغیرہ میں پیش کرتے ہیں۔ بہاولپورمیوزیم آثار قدیمہ، فن پارے، ورثے، جدید تاریخ اور مذہب کا ایک میوزیم ہے۔ بہاولپور میوزیم 1974 میں قائم کیا گیا تھا۔اس میں آٹھ گیلریاں ہیں جس میں پاکستان موومنٹ گیلری، جو پاکستان کی جدید تاریخ پر مشتمل ہے،آثار قدیمہ کی گیلری جو خطے کی آثار قدیمہ کی تاریخ کی نمائندگی کرتی ہے،اسلامی گیلری جس میں مخطوطات، نوشتہ جات اور قرآنی دستاویزات کی نمائش ہوتی ہے،بہاولپور خطے کا ثقافتی ورثہ،آرٹ اور سکے گیلری اورچولستان کا فن اور ورثہ شامل ہیں۔

یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاول پور میوزیم کے اشتراک سے دوسری بین الاقوامی واٹر کلر نمائش منعقد ہوئی۔کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذوالفقار علی مان کے ہمراہ ہاکڑہ آرٹ گیلری اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں دوسری بین الاقوامی واٹر کلر نمائش کا افتتاح کیا۔ بہاولپور میوزیم ، سر صادق آرٹ کلب اور کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اشتراک سے ہونے والی اس نمائش میں 42ممالک سے 186آرٹسٹوں نے اپنا کام نمائش کے لیے پیش کیا۔

اس موقع پرکمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انورنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے بڑے مصوروں کے فن پاروں کی بہاولپور میں نمائش ایک بڑا ایونٹ ہے اور آرٹ دلداد لوگوں کے لیے بڑا تحفہ ہے ۔ انہوں نے اتنے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی نمائش کے انعقاد پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب ، ڈائریکٹر میوزیم زبیر ربانی اور پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ماریہ انصاری کی کوششوں کو سراہا ۔اس موقع پر وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ڈاکٹر ندیم الحق ، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ کامرس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی بھی موجود تھے۔

نمائش میں پاکستان کی مختلف جامعات سے آئے ہوئے بڑے آرٹسٹوں میں اتنردوگن ترکیہ، اکبر اکبری ایران ، امیر حسن عراق، انجیلا بربی مصر، اتل پناس متحدہ عرب امارات، آفتاب ظفر، اکرم دوست، علی عباس سید، علی اسد خان ، عبدالرحمن بابا، عبداللہ عزیز، ایمن، علی افضل، عبرین ظفر، عامر حسین، عامر رضا،آمنہ جیلانی، بشریٰ رحمن، محمد تابش سلوی، محمد امیر حمزااور دیگر نامور آرٹسٹ شریک ہیں۔

نمائش کے انعقاد میں محمد رمضان بھٹی، فاطمہ علی اور فرجاد فیض کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ کمشنر بہاولپور نے وائس چانسلر کے ہمراہ مختلف جامعات سے آئے ہوئے آرٹسٹوں سے تبادلہ خیال کیااور طلباء و طالبات کو واٹر کلر پینٹنگ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا اور ان کی تعریف کی۔ بین الاقوامی واٹر کلر نمائش کےموقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com