روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

گورنر ہاؤس لاہور میں شعبہ تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ایلومینائی سجاد پرویز کی کتاب ٢٢لوگ کی تقریب رونمائی

تحریر: (محمد اسد نعیم شعبہ تعلقات عامہ)


اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سو سالہ قدیم دانش گاہ ہے جسکی علمی میراث کی تاریخ سلطنت عباسیہ سے شروع ہو کر آجکی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تک محیط ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی سرکردگی میں جامعہ اسلامیہ بہاولپور نے علاقائی سے عالمی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کیا ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی کی ترقی میں ایلومینائی کو بہت بہت اہمیت دیتے۔

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار ایلومینائی افیئرز کے ڈائریکٹوریٹ کو فعال کیا اور ڈاکٹر اظہر حُسین کو بطور ڈائریکٹر ایلومینائی تعینات کیا۔ انہوں نے ایلومینائی نیٹ ورک قائم کیا ہے جسکے رجسٹرڈ ممبران کی تعداد 18000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ سجاد پرویز کنٹرولر نیوز ریڈیو پاکستان نے شعبہ معاشیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور اب کنٹرولر نیوز پنجاب ریڈیو پاکستان لاہور میں تعینات ہیں۔

سجاد پرویز کی مختلف نامور شخصیات کے انٹرویوز پر مبنی بہت خوبصورت کتاب لکھی ہے جسے شعبہ تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے یونیورسٹی پرنٹنگ پریس سے شائع کرایا۔ اس کتاب کی رونمائی گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہاوس لاہور میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ہمراہ کی۔ گورنر محمد بلیغ الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں کتب بینی کا کلچر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے نوجوانوں میں کتابیں پڑھنے کا رحجان کم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برداشت تحمل و رواداری کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے کتب بینی کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ کتاب”22لوگ” صرف کتاب ہی نہیں بلکہ 22 نابغہ روزگار افراد کی علمی،فکری،فنی و تحقیقی زندگی کا نچوڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں ان شخصیات کے تفصیلی مصاحبے شامل ہیں جو فن، تعلیم، تحقیق، صحافت، ادب اور تاریخ کے میدان میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے اس حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کی کاوش کو بھی سراہا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مذید کہا کہ بطور چانسلر پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز کو متحرک کر کے سات اہم شعبوں پر کنسورشیم بنانے پر کام کر رہا ہوں۔ ان میں سے یونیورسٹیوں میں فنانشل ڈسپلن اور گورننس پر قائم کنسورشیم کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس تھا۔ جس میں کچھ فیصلے کئے گئے کہ یونیورسٹیوں کی مینجمنٹ اوردیگر معاملات کو کس قدر بہتر کیا جائے۔

اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے ایک مسرت وانبساط کا موقع ہے کہ یہ پُروقار تقریب اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف پریس میڈیا اینڈ پبلیشنز کی کاوشوں کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب ”22لوگ” کی تقریب رونمائی گورنر ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے جس کے مصنف سجاد پرویز ہیں۔ سجاد پرویز کا تعلق نہ صرف خطہ بہاول پور سے ہے بلکہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سابق طالب علم بھی ہیں۔

اسلامیہ یونیورسٹی کو فخر ہے کہ سجاد پرویز حرف وصوت اور قلم کی حرمت کے علمبردار ہیں۔ اُن کی کتاب ”22لوگ” حرف ولفظ ومعانی اور جہان فن کے ان سرگردہ ہنرکاروں کے انٹرویوز پر مبنی ہے جن سے ملنا، انہیں پڑھنا اور ان کے فیص حاصل کرنا ایک اعزاز ہوتا ہے۔ یہ شخصیات اپنے تخیل، فن، ذہانت، فکر اور تہذیب میں یکتا ہوتے ہیں اور اپنی کاوشوں سے زمانے کو ایک نیا راستہ بتاتے ہیں اور ارتقاء کے عمل میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ ہوا کے دوش پر سجاد پرویز نے ان کے انٹرویوز نشر کیے جو سامعین کی سماعتوں سے گزر کر آرکائیو کا حصہ بن گئے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ ادب، تحقیق، فن، موسقی، تاریخ اور آواز کی دنیا سے وابستہ ان شخصیات کو انٹرویو کرنا ایک جرات کا کام تھا۔ لیکن سجاد پرویز نے جس مہارت سے ان کی زندگی کے سفر کو ان شخصیات کی زبانی پیش کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں نامور شخصیات اُن کے اَدوار اور فکر کو سجاد پرویز نے اس طرح کھنگالا ہے کہ سجاد پرویز مجھے کہیں کہیں نریش کمار شاد، طاہر مسعود اور ڈاکٹر آصف فرخی کے قریب تک محسوس ہوئے۔وائس چانسلر نے کہا کہ اس کتاب میں اُن کا بھی انٹرویو شامل ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز نے کہا کہ آج کے دور میں تعلیمی ادارے جتنے بھی نامور ہوں، ان کی کارکردگی سے متعلق آگاہی دینا بہت ضروری ہے اور عملی طور پر اس آگاہی کی ایک جھلک کسی اخبار کی سرخی،ریڈیو، ٹی وی چینلز کی رپورٹ اور سوشل میڈیا کی اپ ڈیٹ اور پوسٹ سے ہی ممکن ہوتی ہے۔ الحمداللہ شعبہ تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوراس سو سالہ عظیم دانش گاہ میں منعقد ہونے والی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو بروقت رائے عامہ تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

تقریب سے مجیب الرحمان شامی، سینئر صحافی، کالم نگار، محترمہ آمنہ مفتی، اسکرین رائٹر، کالم نگار، ناول نگار، محترمہ فرزانہ عاقب، مصنفہ، محترمہ عائشہ اکرم، نعیم مسعود، کالم نگار، امجد علی کلیار، کالم نگار اور صاحب کتاب محترم سجاد پرویزنے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز،، پروفیسر ڈاکٹر جواد حسین ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف لاء، پروفیسر ڈاکٹر طاہر حسین ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ، پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھ میٹیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹر منصور خالد،ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز،پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر ابو بکر خزانہ دار، پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ، کنٹرولر امتحانات، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ، مس ماریہ انصاری، پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، ڈاکٹر اظہر حسین، ڈائریکٹر ایلومنائی،ڈاکٹرشنیرہ، چیف پبلک ریلیشنز، زاید سلیمان ایڈیشنل ڈائریکٹر پر نٹنگ پریس، مس فاطمہ جنید، ڈپٹی رجسٹرار پبلک آفئیرز،فیکلٹی ممبران،اساتذہ اکرام سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات موجود تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com