ٹھٹھہ کی 40 میں سے 20 نشستوں پر پیپلزپارٹی بلا مقابلہ کامیاب
ٹھٹھہ کے ضلع کونسل کی 40 نشستوں میں سے 20 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
ٹاؤن کمیٹی گھوڑا باری اور گاڑھو میں پیپلزپارٹی کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
ٹھٹھہ میں 40 یونین کونسلز میں سے پیپلزپارٹی کے 17 چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔میونسپل کمیٹی کے دو اراکین بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جن کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔پیپلزپارٹی کے 173 جنرل کونسلرز بھی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ ٹھٹھہ ضلع کی تین ٹاؤن کمیٹوں اور ضلع کونسل کی 20 نشستوں پر 15 جنوری کو مقابلہ ہوگا۔
یونین کونسلز اور جنرل کونسلزکی 120 نشستوں پر بھی مقابلہ ہوگا۔
Load/Hide Comments