پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی مہلت، اہم اعلان سامنے آگیا ملائیشین وزیراعظم کی پاکستان آمد نئی دوستی کا آغاز ایران میں موجود فرانسیسی شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی: جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ ثاقب نثار کی خفیہ آڈیو آج بھی میرے پاس ہے نواز شریف کا بڑا انکشاف پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، نئی بلندیاں چھونے لگی حکومت کا بڑا فیصلہ : پی آئی اے کی نجکاری کی نئی حتمی تاریخ کا اعلان اگر حملہ ہوا تو اسرائیل کے تمام انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، سربراہ ایرانی فوج معروف اداکار رجنی کانت چنئی اسپتال میں دل کے آپریشن کے لیے داخل پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کے اثرات سے نکلنے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ سندھ ہائیکورٹ کا سخت نوٹس غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کی ہدایت

آپکا فون ہیک تو نہیں ہو گیا؟ ابھی چیک کریں

کیاآپ کا  ہینڈ سیٹ بار بار ری اسٹارٹ ہورہا ہے ۔۔۔ان کہی سائٹس کھلتی جارہی ہیں ۔۔ یا براؤزر غیر ضروری طور پر تاخیر سے کھل رہا ہے تو جان لیں کہ آپ کا موبائل فون ہیکرز کے نشانے پر ہے۔ آپ کو بتائیں گے کہ ہیکنگ کی علامات اور نشانیاں کیا ہیں؟ موبائل فون کی کریشنگ

اگر آپ کا فون کثرت سے کریش ہو رہا ہے اور آپ کو اسے چلانے میں وقتی طور پر مشکل پیش آتی ہے تو سمجھیں کچھ گڑ بڑ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیادہ جھوٹ کون بولتا ہےمرد یا خواتین؟ سارا پول کھل گیا

فون کا اچانک بہت زیادہ سست ہو جانا یعنی کسی بٹن کو دبایا جائے یا سائٹ وغیرہ کھولی جائے اور وہ اس وقت سے زیادہ وقت لے، جو اس کا سٹینڈرڈ ٹائم ہے تو ہیکنگ کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

ریگولر ایپلی کیشنز میں مسائل

اسی طرح ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ایپلی کیشنز مسائل شروع کر دیں اور بند ہو کر دوبارہ کھلنے لگیں اور جب ان سے نکلنے کی کوشش کی جائے تو وقفے وقفے کے لیے موبائل ہینگ ہونے لگے تو یہ بھی ہیکنگ کی علامت ہے۔

ماہرین کے مطابق جب جاسوسی کے پروگرام کے ذریعے دوسرے سرور پر ڈیٹا کو منتقل کیا جا رہا ہو تو یہ نشانیاں موبائل میں ظاہر ہوتی ہیں جس کے ساتھ ہی بچاؤ کے لیے انتظام شروع کر دینا چاہیے۔

انٹرنیٹ پیکیج جلدی جلدی ختم ہونا

ہیکنگ کی سب سے اہم علامت یہ ہے کہ انٹرنیٹ کی کھپت بڑھ جاتی ہے اور پیکیج جلد ختم ہونا محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برصغیر میں 90 سال قبل ہوئی ایک شادی کا اردو میں لکھا دعوت نامہ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا

اسی طرح آپ کو اپنے فون پر کچھ ایسے نمبر نظر آئیں جن کو آپ نہیں جانتے یہ بھی آپ کے ساتھ ہونے والی ’مواصلاتی ہیرا پھیری‘ کی علامت ہے۔

لامعلوم ایپلی کیشنز اور اسپائی ویئرز

اگر آپ کے فون پر ایسی عجیب و غریب ایپس نظر آ رہی ہیں جو آپ نے انسٹال نہیں کیں تو یہ بہت سنجیدہ بات ہے یہ ہیکنگ کی بڑی علامات میں ہے یہ سپائی ویئرز کی موجودگی کا ثبوت ہے اس لیے فوری طور پر جانچ پڑتال شروع کریں اور اپنا ڈیٹا بچانے کا انتظام کریں۔

سیٹنگ میں چھپی خفیہ ایپلی کیشنز

ضروری نہیں کہ آپ کے فون پر نئی ایپلی کیشنز آ گئی ہیں وہ دکھائی بھی دے رہی ہوں اس لیے ضروری ہے کہ وقتاً فوقتاً ایپس کو چیک کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی ہے یا میشن ایک دن میں 31 انڈے دے دیئے

اس کا طریقہ یہ ہے کہ سیٹنگز میں جائیں اور ایپس تلاش کریں اگر وہاں کوئی ایسی ایپ دکھائی دے جو آپ نے انسٹال نہیں کی تو فوراً ڈیلیٹ کریں تاہم یہ بھی اس بات کا حتمی ثبوت نہیں کہ آپ کا فون بالکل محفوظ ہو گیا ہے۔

ہیکنگ  کا توڑ؟

اگر آپ کو فون میں وہ تمام نشانیاں مل رہی ہیں جو اوپر بتائیں گئی ہیں اور آپ کو یقین ہو گیا ہے کہ فون ہیک ہو گیا ہے تو فوری طور پر فون پر موجود سٹور کے ذریعے سکیورٹی ایپلی کیشنز میں سے کسی ایک کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

احتیاطی تدابیر

اپنے فون کو محفوظ رکھنے کے لیے بہت سے ایسے اقدامات ہیں جن پر عمل سے آپ ہیکنگ سے بچ سکتے ہیں۔

وی پی این انٹرنیٹ براؤزر استعمال کرتے وقت واٹس ایپ یا اس جیسی میسنجنگ ایپ کے ذریعے بھیجے گئے لنک پر کلک نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: رومن اردو ایک بڑی غلطی:

ہیکنگ سے بچاؤ کے لیے مضبوط پروٹیکش پروگرام کا استعمال کریں خصوصاً اس وقت جب آپ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہوں۔

پیغامات کی سروسز اور سوشل میڈیا اپیس کے لیے مضبوط پاس ورڈز بنائیں اور وقتاً فوقتاً تبدیل کرتے رہیں۔

یہ بھی یقینی بنائیں کہ آپ کا فون کوئی اور استعمال نہ کرے۔

اسی طرح فنگر پرنٹ، فیس یا آنکھ سے ان کرپٹ کریں تو بہتر ہو گا، اگرچہ پن کوڈ بھی سکیورٹی کا ذریعہ ہے تاہم اس کے کسی کی نظر میں آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2022 کا آخری اور سال نو کا پہلا بچہ کہاں پیدا ہوا؟

ایک اہم قدم یہ بھی ہے جب استعمال میں نہ ہونے پر وائی فائی وار بلیوٹوتھ کوبند کر دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com