سال 2022 کا آخری اور سال نو کا پہلا بچہ کہاں پیدا ہوا؟
سال نو کے آغاز پر سروسز ہسپتال میں 12 بجکر ایک منٹ پر اچھرہ کی رہائشی مسز سہیل کے ہاں سال 2023 کے پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ، نئے سال میں بیٹے کی پیدائش سے اہلخانہ خوشی سے نہال دکھائی دیئے اور نئے سال کو انتہائی مبارک قرار دیا ۔
سال 2022 کے آخری بچے کی پیدائش بھی سروسز ہسپتال میں ہوئی جہاں گلشن راوی کی رہائشی مسز یاسر ماں بنی۔
رپورٹ کے مطابق ملتان میں سال 2023 کے آغاز کے ساتھ ہی نجی ہسپتال میں ننھی پری کی آمد ہوئی، ننھی پری کی پیدائش پر والدین خوشی سے سرشار ہوگئے۔نانا غلام جعفر نے کہا کہ نواسی کی پیدائش پر بہت خوش ہوں
سال نو ہر کسی کیلئے خوشی کا باعث بنے ایسا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے ، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ جن کیلئے سال نو خوشی کے ساتھ ساتھ بہت سی نعمتیں لے کر آتا ہے ۔
ایسا ہی اچھرہ کے رہائشی خاندان کیساتھ بھی ہوا جنہیں اللہ تعالیٰ نے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا لیکن مزے کی بات یہ ہےکہ بچے کی پیدائش ٹھیک 12 بجکر ایک منٹ پر سروسز ہسپتال میں ہوئی ہے ، جو کہ سال کی پہلی پیدائش ہے۔