روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کروز لائنر شپ کی کراچی آمد

کراچی – (ویب ڈسک )پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کروز لائنر شپ کراچی پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پہنچنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کروز لائنر شپ اپنی نوعیت کا منفرد لائنر شپ ہے رپورٹ کے مطابق کروز شپ میں 7اسٹار ہوٹل بھی موجود ہے۔
شپ میں موجود کمروں کی کل تعداد1411ہے جبکہ اس میں 3بڑے ہالز ہیں ۔ علاوہ ازیں اس کروز لائنر شپ میں شاپنگ مالز اورگیمنگ زون بھی موجود ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کمپنی نے جہاز کو شپ بریکنگ کے لیے خریدا تھا، تاہم جہاز کی بہترین صورت حال کو دیکھتے ہوئے اب اسے ہوٹل یا کروز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس ضمن میں کراچی ایئرپورٹ ٹرسٹ حکام سے ملاقات کر کے جگہ فائنل کر لی ہے۔

ساخت کی بات کی جائے تو یہ کروز شپ اٹلی کا بنا ہوا ہے جس کی آخری مرتبہ تزئین و آرائش کاکام 2012ء میں ہوا تھا۔ رپورٹسمیں بتایا گیا ہے کہ اسی حالت میں نئے کروز شپ کی مالیت 500ملین ڈالر ہے۔ کروز شپ کے مالک کا کہنا ہے کہ جہاز 2023ء تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے لیے سرٹیفائیڈ ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کروز شپ کے پاکستان پہنچنے کے بعد اس کا معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق جہاز آئندہ 10سے 15سال کے لیے قابلِ استعمال ہے۔ پاکستان آمد کے بعد اس کروز شپ کو کراچی کی بندرگاہ پر جگہ فراہم کرنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com