روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

ٹرافی انگلینڈ نے اور دل پاکستان نے جیت لیے، برطانوی ہائی کمشنر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔


انگلش ٹیم کے فائنل جیتنے کے بعد پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ’دل دل پاکستان، جان جان انگلینڈ’۔
انہوں نے لکھا کہ’ ٹرافی انگلینڈ نے اور دل پاکستان نے جیت لیے،انگلش ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر جبکہ پاکستان کو اچھا حریف اور دوست بننے پر بہت بہت مبارک باد ‘۔
فائنل سے قبل برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میلبرن میں آج تاریخ خود کو دہرا رہی ہے، اس دن کے لیے 30 سال کا انتظار کیا۔

شاہین انجرڈ نہ ہوتے تو فائنل اور دلچسپ ہونا تھا، ٹنڈولکر
سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ میچ کافی سنسنی خیز رہا۔ اگر شاہین شاہ انجرڈ نہ ہوتے تو فائنل اور بھی دلچسپ ہونا تھا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہ کرسکے تھے۔ شاہین آفریدی 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔
کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔

ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، اس سے زیادہ اپنی ٹیم پر اور کتنا فخر کروں، سب نے جنگجوؤں کی طرح مقابلہ کیا۔
بابر اعظم نے ٹیم کو سپورٹ کرنے پر تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com