روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

پاکستا ن کی عالمی سطح پر ایک اور سفارتی کامیابی ، 2022کے لیے اقوام متحدہ کے گروپ آف 77 اینڈ چائنا کا چیئرمین منتخب ، مشترکہ معاشی مفادات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ


اقوام متحدہ۔ (واصب ابراہیم غوری ):پاکستان عالمی سطح پر ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2022کے لیے اقوام متحدہ کے 134 ترقی پذیر ممالک کے اتحاد پر مشتمل گروپ ، گروپ آف 77 اینڈ چائنا کا چیئرمین منتخب ہو گیا ہے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز پاکستان کےبطور چیئرمین انتخاب کے بعد گروپ آف 77 کے وزرائے خارجہ کے سالانہ ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گروپ کے مفادات اور مقاصد کو فروغ دینے میں شفافیت، شمولیت اور معروضیت کی بنیاد پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 2022 کے لیے جی۔77 اینڈ چائنا کا چیئرمین منتخب ہونا ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں جی۔77 اینڈ چائناکے تمام ممالک کے اجتماعی اقتصادی مفادات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان آئندہ سال آغاز پر جمہوریہ گنی سے گروپ کی سربراہی کا چارج لے گا۔

اقوام متحدہ کے گروپ آف77کا قیام 1964 میں عمل میں لایا گیا تھا اور پاکستان نے 3بار (1976،1992 اور 2007 میں)ا س گروپ کی سرابراہی کی ہے ۔گزشتہ روز جمہوریہ گنی کے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون کے وزیر کی چیئرمن شپ میں ہونے والے اجلاس کے آغاز میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ جی۔77 کو خوفناک چیلنجز کا سامنا ہے ، کورونا وائرس کی وبا ، پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کا حصول اور گروپ کے متعین کردہ آب و ہوا کے اہداف کو آگے بڑھانا مشکل ہے لیکن گروپ کے اتحاد اور یکجہتی سے ہمیں یقین ہے کہ جی۔77 اینڈ چائنا ان تما م چیلنجز پر ابو پانے اور اہداف کے حصول میں کامیاب ہو گا۔

اجلاس کے اختتام پر پاکستانی مندوب منیر اکرم نے رواں سال کے دوران جمہوریہ گنی کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ان تمام ممالک، وزرا اور مندوبین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کو گروپ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com