مکمل سفری پابندیاں کورونا وائرس کی نئی ویرینٹ اومیکرون کے پھیلاو کو روکنے کا واحد حل نہیں ہے ، عالمی ادارہ صحت
جنیوا۔ (واصب ابراہیم غوری سے ):ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ مکمل سفری بابندیاں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے پھیلائوکو روکنے کا حل نہیں ہیں ۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا کہ مکمل سفری پابندیاں اومیکرون کےبین الاقوامی پھیلاؤ کو نہیں روکیں گی اور یہ مکمل سفری پابندیاں صرف زندگیوں اور ذریعہ معاش پربوجھ ڈالیں گی۔
ڈبلیو ایچ او نے ایک تازہ ترین ٹریول ایڈوائس میں کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ اومی کرون کی مختلف اقسام کا پتہ چل جائے گا کیونکہ قومی حکام اپنی نگرانی اور ترتیب دینے کی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق، 28 نومبر تک، 56 ممالک مبینہ طور پر سفری اقدامات پر عمل درآمد کر رہے تھے جن کا مقصد نئے قسم کے ویرینٹ کے پھیلاو کو روکنا ہے ۔ انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ صحت کےبین الاقوامی ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئےاقدامات کریں۔