چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف میجر جنرل شیخ عبد العزیز بن سعود الخلیفہ کی ملاقات

bajwa 696x429 1


راولپنڈی (واصب ابراہیم غوری سے ):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف میجر جنرل شیخ عبد العزیز بن سعود الخلیفہ نے منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لئے کی جانے والی خصوصی کاوشوں اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے کردار کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں موجودہ سیکورٹی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی روایات برقرار رکھنا چاہتا ہے اور اس کے کثیر الجہتی پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ افغان عوام کی اقتصادی خوشحالی کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ افغانستان سے متعلق عالمی ہم آہنگی کے لئے علاقائی امن و استحکام ضروری ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو خراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں