آرمی چیف کا مدت پوری ہونے پرسبکدوش ہونے کےعزم کا اظہار

یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے )تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش ہو جاؤں گا ،اپنے وعدے پر عمل کریں گے ۔
رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھاکہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر حصے دارکی ترجیح ہونی چاہیے،مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے گی،اور نہ ہی مضبوط معشیت کے بغیر سفارتکاری ممکن ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ئے آرمی چیف کی تقرری پرپیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ن سےاختلاف
پاکستانی سفارت خانے کی ظہرانے کی تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک ہفتے کے دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔
Load/Hide Comments