حکمران اقتدار بچانے کیلئےعوام پر ڈرون سے گولے ماریں گے: شیخ رشید
یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب کو آٹا نہیں مل رہا اور یہ امریکا کے 7 سٹار ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی، پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے، یہ مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لئے اپنے عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے
یہ بھی پڑھیں: ٹرانسجنڈربل پرمولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے،اپنی ہی حکومت کو تجویزدے دی
سابق وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ 72 میں سے 22 وزرا بے محکمہ ہیں، اس پر ہائیکورٹ میں رِٹ دائر کر دی ہے، حکمران پہلے خزانے پر ڈاکہ مارتے تھے اب غریب کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں، بند گلی میں جانے یا الیکشن کرانے کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔