ٹرانسجنڈربل پرمولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے،اپنی ہی حکومت کو تجویزدے دی
یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے ) جے یو آئی (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ٹرانسجنڈر بل پر خاموشی توڑ دی۔ حکومت کو ٹرانسجنڈر بل میں ترمیم کی تجویز دے دی
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ ٹرانسجنڈربل 2018 کا بل ہے،اس وقت ہماری پارٹی نے اس بل کی مخالفت کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کےاعلان سے قبل اسلام آباد سیل
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کیلئے مہنگائی سب سےبڑی پریشانی ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہی ہے ۔ ایک سال میں ملکی حالت بہتر ہو جائے گی۔
ہم تنکےجمع کرکےملکی معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش کررہےہیں،ڈالرنےکبھی اوپر جاتا ہے تو کبھی نیچے۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان پرفردجرم عائدہونےجارہی ہے
یہ بھی پڑھیں: 50 کروڑسےکم کرپشن کے کیسزنہیں لیں گے،نیب کا اعلامیہ جاری
ان کی سیاست مرچکی ہے ۔غلام ابن غلام آزادی کی بات کررہے ہیں ۔