بابراور رضوان کی ریکارڈ شراکت داریِ،انگلینڈ کو10وکٹوں سےعبرت ناک شکست
یوتھ ویژن نیوز(عاقب غوری سے ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ناقابل شکست سینچری اور محمد رضوان کے 88 رنز کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دے دی
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا T-20،انگلینڈ کا پاکستان کوجیت کیلئے200رنزکا ہدف
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف شاندارسینچری کرتے ہوئے ناقدین کے منہ بند کردئیے، کپتان نے 62 گیندوں پر اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی دوسری سینچری مکمل کی۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے آخری اوور میں پورا کیا، بابراعظم نے 110اور محمد رضوان نے 88 رنز بنائے۔
Load/Hide Comments