اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکاﺅٹ گروپ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئرز نے یونیورسٹی سکاﺅٹس کے لیے ایک آگاہی لیکچر کا اہتمام
بہاولپور (علی رضا غوری سے ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکاﺅٹ گروپ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئرز نے یونیورسٹی سکاﺅٹس کے لیے ایک آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر سینئر سکاﺅٹ لیڈر مقصود احمد چغتائی نے سکاﺅٹنگ کی تنظیم ، اغراض و مقاصد ، کم اخراجات میں سیاحتی سرگرمیوں اور کیریئر سے متعلق خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمار ڈائریکٹر سکاﺅٹ گروپ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور عمران ٹیپو نے کہا کہ مہمان مقرر ایک قومی شخصیت ہیں جنہوں نے سکاﺅٹنگ ، موٹربائیک اور دوسروں شعبوں سے متعلق 21کتب تحریر کی ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ان کی آمد اور طلباءوطالبات سے تبادلہ خیال بہت مفید رہا۔
Load/Hide Comments