اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خواتین اساتذہ کے وفد نے صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور رابعہ عثمان خان سے ملاقات

بہاولپور (قاری محمد عاشق حسین سے ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خواتین اساتذہ کے وفد نے صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور رابعہ عثمان خان سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر عائشہ شوکت، ڈاکٹر ثمر فہد اور کلثوم اختر موجود تھیں۔ ڈاکٹر عائشہ شوکت نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ویمن چیمبر کے ساتھ تعاون و اشتراک کی ہدایت کی ہے۔ یونیورسٹی اور ویمن چیمبر بزنس مینجمنٹ اور کامرس کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کریں گے۔ رابعہ عثمان خان نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کی جانب سے تعاون کو سراہتی ہیں اور اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں