اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور وہان ٹیکسٹائل یونیورسٹی چائنہ کے مابین آرٹ ، ٹیکسٹائل ڈیزائن اور فنون لطیفہ کے لیے مفاہمتی یاداشت پر ستخط

بہاولپور (یاسر ملک سے ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور وہان ٹیکسٹائل یونیورسٹی چائنہ کے مابین آرٹ ، ٹیکسٹائل ڈیزائن اور فنون لطیفہ کے لیے مفاہمتی یاداشت پر ستخط ہوئے۔ یاداشت پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور وائس پریزیڈنٹ وہان ٹیکسٹائل یونیورسٹی چائنہ یون پنگ ہوان نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن چینی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ٹیکسٹائل ڈیزائن ، فن پاروں کی تیاری اور تبادلے ، مشترکہ ریسرچ ، لیکچر اور تحقیقی سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔ اس کے علاوہ انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ سطح پر طلباءوطالبات کا تبادلہ بھی ہوگا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز ڈاکٹر عابد شہزاد، پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ماریہ انصاری اور فرجاد فیض بھی موجو د تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں