روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

طلب میں کمی کےباعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں

دنیا بھر میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں سست ہونے اور مہنگائی سے لوگوں کی قوت خرید میں کم ہو گئی۔ طلب میں کمی کے بعد عالمی  مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی جاری ہے۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 36 سینٹ سستا ہونے کے بعد 96 ڈالر، 43سینٹ فی بیرل ہوگیا جبکہ برطانوی  برینٹ خام  تیل  کی قیمت میں 10سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ خام تیل 100ڈالر، 10سینٹ کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت  بھی 2ڈالر کم ہوکر 865ڈالر پر آگئی جبکہ گندم کی فی ٹن  قیمت  50سینٹ کی کمی سے 343یورو اور 75سینٹ ہو گئی ۔

سونے کی ایک دن میں فی اونس قیمت  میں بھی 27 ڈالرکی  کمی  ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار، 708ڈالر کا ہو گیا۔ چاندی 84سینٹ کمی کے بعد 18ڈالر، 34سینٹ فی اونس ہو گئی۔ تانبہ 2فیصد سستا ہونے کے بعد فی گرام  3ڈالر اور 23سینٹ کا ہو گیا۔ پلاٹینیم ایک ڈالر، 61سینٹ کمی کے بعد فی اونس 824 جبکہ پلاڈیئم 3فیصد سستا ہوکر ایک ہزار، 909ڈالر فی اونس ہو گیا۔ عالمی حصص بازاروں پر نظر ڈالیں تو امریکا کا ڈاؤ انڈیکس 142 جبکہ ایس اینڈ پی 500انڈیکس 11پوائنٹ کی کمی پر بند ہوا۔

یورپی  اسٹاک مارکیٹس بھی  مندی کا شکار رہیں۔ ڈیکس  انڈیکس میں 236 اور  ایف ٹی ایس ای انڈیکس 116 پوائنٹ گر گیا۔ اٹلی کی اسٹاک مارکیٹ 732پوائنٹ جبکہ  سی اے  سی انڈیکس84پوائنٹ کی کمی پر بند ہوا۔ ایشیا کے حصص بازاروں میں بھی مندی رہی۔ شنگھائی اسٹاک مارکیٹ صفر اعشاریہ آٹھ، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ صفر اعشاریہ بائیس جبکہ سیول اسٹاک مارکیٹ صفر اعشاریہ ستائیس فیصد کمی پر بند ہوئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com