روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا ٹرمپ73سال کی عمرمیں انتقال کر گئیں

نیو یارک( عمران قذافی سے ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا ٹرمپ 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر کی پہلی اہلیہ ایوانا کی موت جمعرات کے روز نیویار ک میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں ہوئی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق 73 سالہ ایوانا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز امریکی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے ایمرجنسی سروس حکام کو ایوانا کے دل کے دورے کی اطلاع دی گئی تاہم جب ریسکیو ٹیم ان کی رہائش گاہ پہنچی تو ان کی موت ہوگئی۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے ان تمام لوگوں کو بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے جو ان سے پیار کرتے تھے کہ ایوانا ٹرمپ کا نیویارک میں اپنے گھر میں انتقال ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ایوانا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی تھیں، دونوں نے 1977 میں شادی کی جن سے ان کے 3 بچے ہوئے۔
تاہم بعد ازاں 1992 میں ایوانا نے ڈونلڈ ٹرمپ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com