ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سیمینار کا انعقاد

Diabetes day seminar

بہاولپور (قاری محمد عاشق سے ) ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حاجی محمد شعیب ، نامور معالج پروفیسر ڈاکٹر منیر اظہر اور جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے ماہر ڈاکٹر ارشد جاوید نے ذیابیطس کے حوالے سے گفتگو کی۔ شرکاءنے کہا کہ 14نومبر دنیا بھر میں ذیابیطس کے عالمی دن کے طور پر منایا جا تا ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح پاکستان کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے اور اس کے پھیلاﺅ کی اہم وجہ آگاہی کی کمی ہے۔ اس موقع پر ہیلتھ کیئر سوسائٹی نے مقامی فارمیسی کے تعاون سے ذیابیطس کے مفت سکرینگ کیمپ بھی لگایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں