روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پہلے نیشنل کیمپنگ فیسٹیول کا انعقاد

بہاولپور (یاسر ملک سے ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پہلا نیشنل کیمپنگ فیسٹیول منعقد ہوا۔ یہ ایونٹ ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹیلٹی ، کراس روٹ کلب ، آئی یو بی دوست اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے منعقد ہوا۔ اس پروگرام کا مقصد جنوبی پنجاب خاص طور پر بہاولپور میں سرمائی سیاحت کا فروغ ہے۔ جس طرح لوگ موسم گرما میں شمالی علاقہ جات کا رخ کرتے ہیں۔ نومبر سے مارچ تک نسبتاً بہتر موسم کی بدولت بہاولپور کے محلات اور حویلیاں ، روہی کے قلعے ، لال سونہارہ کے جنگلات، اچ شریف کے مزارت اور مساجد، ہاکٹرہ تہذیب کے آثار اور یہاں کا خوبصورت کلچر سرمائی سیاحت کے لیے بھرپور مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی ہدایت اور موجودہ حکومت کی سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کی بدولت یونیورسٹی نے سیاحت کے لیے نہ صرف تدریسی شعبہ قائم کیا بلکہ ایک ڈائریکٹوریٹ کا قیام بھی عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کوہ سلیمان بلند و بالا پہاڑوں اور چولستان کے وسیع صحرا کا مرکز ہے اور موسم سرما میں ٹورازم کے لیے نہایت موزوں ہے۔ کراس روٹ کلب کے مکرم خان ترین نے کہا کہ چولستان میں موجود 32قلعے اور ڈیزٹ سفاری چولستانی علاقے بہت موزوں ہیں۔ انہوں نے نیشنل کیمپنگ فیسٹیول کے انعقاد پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سلمان قریشی ڈائریکٹر آئی یو بی دوست نے دیرپاسیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔ زبیر احمد صدیقی پی ٹی وی کے سینئر اینکر نے کہا کہ بہاولپور شاندار شہر ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کیمپنگ فیسٹیول کی شاندار میزبانی کی ہے۔ نامور صحافی و ادیب عبیداللہ نے کہا کہ شمالی علاقہ جات میں سیاحت دسمبر کے مہینے میں ختم ہو جاتی ہے۔ مڈ کنٹری ٹورازم بہاولپور بہترین مرکز ثابت ہو سکتا ہے۔ پروگرام کے میزبان ڈاکٹر عمران رشید نے نیشنل کیمپنگ فیسٹیول میں شرکت پر ملکی اور غیر ملکی مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔ اس ایک روزہ فیسٹیول میں ملک بھر سے 150سے زائد موٹر بائیکرز نے شرکت کی۔ بغدادالجدید کیمپس میں کیمپ نائٹ کے علاوہ TDCPڈبل ٹریکر بس میں بہاولپور کے تاریخی مقامات کی سیر کی جن میں بغدادالجدید ریلوے اسٹیشن ، سنٹرل لائبریری، میوزیم، وکٹوریہ ہسپتال ، چوک فوارہ، نور محل، بہاولپور کے قدیمی دروازے اور قلعہ ڈیراورکا دورہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com