سری لنکن صدر جلاوطنی اختیار کرلیں گے، سگےبھائی کو فرار ہونے سے روک دیا
سری لنکا کے صدر گوتا بایا راجا پکشے کا جلاوطنی اختیار کرنیکا فیصلہ ۔ کولمبو ائیر پورٹ کے پاس واقع ایئرفورس بیس منتقل۔ وزیرخزانہ کی ملک سے فرار کی کوشش ناکام
رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے صدارتی محل پر دھاوا بولنے کے بعد 73 سالہ صدر کو سری لنکن بحریہ کے تحت کسی محفوظ مقام پر ٹھہرایا ہوا تھا۔ دوسری طرف امیگریشن حکام نے سری لنکا کے سابق وزیرخزانہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔
یادرہےسری لنکا کے سابق وزیر خزانہ باسل راجا پاکسے ملک کے صدر کے بھائی ہیں جو وزارت خزانہ کے منصب پر فائز تھے۔
رپورٹ کے مطابق اب سری لنکن صدر کے استعفا کے پیش نظر انہیں کاتونایاکے ایئر بیس سے انہیں دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے واپس دارالحکومت کولمبو منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے سری لنکا کےصدرگوتا بائیا راجاپکسے کی ویزے کی درخواست مسترد کر دی
Load/Hide Comments