اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شعبہ سوشل سائنسز میںپہلی کانفرنس Interdisciplinary Approach in Social Sciences اختتام پذیر
بہاولپور (یاسر ملک سے ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شعبہ سوشل سائنسز میںپہلی کانفرنس Interdisciplinary Approach in Social Sciences اختتام پذیر ہو گئی۔ مرکزی آڈیٹوریم میں ہونے والی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، کانفرنس کی چیئر اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس نے کہا کہ کانفرنس میں شریک ملکی اور غیر ملکی مندوبین نے سوشل سائنسز ، کرونا وبا اور کثیر الموضاعاتی امور پر گفتگو کی۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر خصوصی سرپرستی پر وائس چانسلر انجینئر پرفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا۔ کینیڈاکے پروفیسر ڈاکٹر عمیر شفیق نے سماجی علوم میں ہونے والی تحقیق کے نئے رجحانات پر گفتگو کی۔ قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نذیر حسین، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سینئر اساتذہ پروفیسرڈاکٹر عبدالوجد خان، پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری، ڈاکٹر بلال بھٹی، زہرہ ظفر، ڈاکٹر صفدر حسین، ڈاکٹر سلمان بن نعیم ،ڈاکٹر محمد سلیم، پروفیسر ڈاکٹر رانا اعجاز،اور ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے کانفرنس کے انعقاد میں فعال کردار ادا کیا اور علمی مباحثوں کے انعقاد کو یقینی بنایا۔ کانفرنس کا اہم موضوع کرونا وبا کے دوران سماجی علوم میں پیش آنے والے نئے تحقیقی موضوعات اور ان کے معاشرے پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔