آپ کے چند قدم مستقبل کے معماروں پر ان بیماریوں کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کردیں گے، ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ

ameer abdullah

لیہ (حمزہ علوی سے ) پولیو اور خسرہ- روبیلا جیسی موذی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین مہم 15 نومبر 2021 سے شروع ہونے جا رہی ہے جو کہ 27 نومبر 2021 تک جاری رہے گی۔ اس میں عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پیدائش سے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسن کے دو قطرے اور9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ-روبیلا ویکسین لگوا کر انہیں ان بیماریوں سے محفوظ کریں- انکا مزید یہ کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہماری صحت محافظ ٹیم آپ کے گھر کے نزدیک عارضی ویکسین مرکز ، اسکول، سرکاری صحت مرکز میں موجود رہے گی۔ یوتھ ویژن سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر امیر عبداللہ نے کہا کہ لیہ کی عوام سے گذارش ہے کہ وہ اس مشن میں حکومت پنجاب اور ہماری ٹیم کا بھرپور ساتھ دیں۔ ان کا مزی کہنا تھا کہ آپ کے چند قدم مستقبل کے معماروں پر ان بیماریوں کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کردیں گے
شكریہ ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں