روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا

مقدر کی دیوی بابرپر مہربان،مقدر کا ستارہ نئی بلندیوں کو چھونے لگا

کراچی: شہنشاہ بابراعظم کے مقدر کا ستارہ نئی بلندیوں کو چھونے لگا جب کہ ٹی 20 کرکٹ رینکنگ پر سب سے زیادہ عرصے تک راج کرنے میں ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان کے نوجوان کپتان بابراعظم اپنی شاندار اور مستقل مزاج کارکردگی سے جہاں دنیائے کرکٹ کو گرویدہ بنائے ہوئے ہیں وہیں رینکنگ پر راج کا سلسلہ بھی مسلسل دراز ہورہا ہے۔ ٹی 20 کے ٹاپ پر بابراعظم کی موجودگی نیا ریکارڈ قائم کرچکی۔

انھوں نے چند روز قبل ہی اس معاملے میں بھارت کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا تھا، جس کی اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے باقاعدہ تصدیق بھی کردی، کوہلی نے ٹی 20 بیٹر رینکنگ کے ٹاپ پر 1013 دن گزارے تھے جبکہ بابراعظم کی حکمرانی کو 1028 دن بیت چکے ہیں ، وہ اپنی محنت اور لگن سے اس بادشاہت کو مزید طول دینے میں مصروف ہیں۔

پاکستانی کپتان اس وقت ٹی 20 کے ساتھ ون ڈے کے بھی نمبر ون بیٹر ہیں، وہ پہلے ہی کھیل کے تینوں فارمیٹس میں ایک ساتھ نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے تاہم فی الحال ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ طویل فارمیٹ کھیلنے کے کم مواقع بھی ہیں ، چند بڑی اننگز انھیں اس طرز کی حکمرانی سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کرسکتی ہیں جہاں پر اس وقت انگلینڈ کی قابل بھروسہ رن مشین جو روٹ موجود ہیں، بابر ان سے 84 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں، دوسرا اور تیسرا نمبر آسٹریلیا کے مارنس لبوشین اور اسٹیون اسمتھ نے سنبھال رکھا ہے، ویراٹ کوہلی اس محاذ پر اب دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اگلے بہترین رینکڈ بیٹر اظہر علی ایک درجہ ترقی پاکر اب 17واں نمبر سنبھال چکے، محمد رضوان کی 19 اور عابد علی کی 24 ویں پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ سے سیریز میں عمدہ بیٹنگ کا صلہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو 4 درجے ترقی کی صورت میں ملا جس سے وہ اب 12 ویں نمبر پر پہنچ چکے ، ہیڈنگلے میں 55 اور 88 رنز ناٹ آئوٹ نے ٹام بلنڈیل کو 11 درجے کی جست لگوا کر 20 ویں درجے پر رسائی دلا دی۔

ٹیسٹ بولرز میں پاکستانی شاہین شاہ آفریدی بدستور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں، حسن علی کا 15 واں نمبر ہے۔ سرفہرست ٹیسٹ بولر کا اعزاز بدستور آسٹریلوی پیٹ کمنز کے پاس ہے، تازہ ترین رینکنگ میں ٹاپ 17 پوزیشنز میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا ، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر 2 درجہ تنزلی کا شکار ہو گئے،اس سے ناتھن لائن اور پاکستانی محمد عباس نے ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب 18 اور 19 واں نمبر سنبھال لیا۔

ٹی 20 رینکنگ میں بابراعظم کے بعد دوسرے نمبر پر محمد رضوان موجود ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے بعد تیسرے ٹاپ رینکڈ پاکستانی فخرزمان کا 46 واں درجہ ہے، بھارت سے 2 ٹی 20 میچز کی سیریز میں بہتر بیٹنگ کرنے والے آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر 55 درجے کی اڑان بھر کر 66 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ مختصر فارمیٹ میں بولنگ چارٹ کے ٹاپ پر آسٹریلوی جوش ہیزل ووڈ موجود ہیں، شاہین شاہ آفریدی کا 11 جبکہ شاداب خان کا 16 واں نمبر ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com