روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

سندھ اور وفاقی حکومت کا کراچی سرکلر ریلوے کی جلد از جلد بحالی کا فیصلہ

کراچی(قاری عاشق حسین سے ) سندھ اور وفاقی حکومت نے متفقہ طور پر تھر کوئلے کیلئے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) ریلوے ٹریک پر کام شروع کرنے کیلئے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور انکی متعلقہ ٹیموں کے درمیان جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ کی معاونت وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ کراچی ایک بڑا شہر ہے اور اس کے ٹریفک کے مسائل صرف ایک جدید کے سی آر سسٹم کے قیام سے ہی حل ہوسکتے ہیں جسے مختلف بی آر ٹی لائنوں کے ساتھ ملایا جائے گا۔

تاریخ کا مشاہدہ کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کے سی آر کو 1964 میں شروع کیا گیا تھا اور 1984 تک یہ ایک مؤثر ماس ٹرانسپورٹیشن پروجیکٹ رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1984 کے بعد اس کی آپریشنل کارکردگی خراب ہوتی رہی جس کے نتیجے میں مسافروں کی تعداد میں کمی آئی اور بعد میں دسمبر 1999 میں اسے بند کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو CPEC کے ترجیحی منصوبوں میں شامل کیا گیا اور دسمبر 2016 میں CPEC سے متعلقہ جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی نے اس کی منظوری دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ECNEC نے 207546 ملین روپے کی لاگت سے اس منصوبے کی منظوری دی  جس میں 1.971 ارب ڈالر کا چینی قرضہ بھی شامل ہے اورانھوں نے  نیشنل ریلوے اتھارٹی کو بتایا کہ چین نے نومبر 2017 میں چینی معیار کے مطابق کی گئی فزیبلٹی کی منظوری دی تھی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو تمام متعلقہ فورمز سے منظور کیا گیا ہے لیکن زمینی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین جلد طے ہے جہاں وہ ان کے ہمراہ ہوں گے، کے سی آر  ایجنڈے میں شامل ہے اور امید ہے کہ اسے منظور کرلیا جائے گا۔

پروجیکٹ میں 43.225 کلومیٹر معیاری گیج ڈوئل کیریج ٹریک اربن ریل ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تعمیر کا تصور کیا گیا ہے جو تین سال کی مدت میں بنایا جائے گا۔

گریڈ سیکشن میں کل 17.935 کلومیٹر ہے اور ایلیویٹڈ 24.21 کلومیٹر ہے جبکہ انڈر پاس 1.08 کلومیٹر ہے جب کہ 30 اسٹیشنوں میں سے 14 گریڈ کے اور 16 اونچے درجے کے ہیں۔

یومیہ سواری کا تخمینہ 457608 ہے جس کے یومیہ دس لاکھ تک پہنچنے کی امید ہے، فی ٹرین مسافروں کو لے جانے کی گنجائش کا تخمینہ 814 ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com