پاکستان میں موبائل فون کی پروڈکشن میں ریکارڈ اضافہ
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق 2022 کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران مقامی پلانٹس میں 12.41 ملین فونز تیار کیے گئےجو کہ پہلے کی نسبت تقریبا دوگنا ہے۔
تجارتی طور پر درآمد کیے گئے 0.94 ملین فونز کے مقابلے صرف مئی میں 2.69 ملین موبائل فون تیار کیے گئے ہیں جو کہ 2020 میں تیار کیے گئے 13.05 ملین موبائل فونز سے 88 فیصد زیادہ ہے۔
مجموعی طور پر 2020 سے 2021 کے دوران موبائل فون کی کمرشل درآمد میں کمی واقع ہوئی تھی ۔ پی ٹی اے کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں 10.26 ملین موبائل فون درآمد کیے گئے تھے جبکہ 2020 میں یہ تعداد 24.51 ملین تھی۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق مئی 2022 میں پاکستان میں موبائل فونز کی درآمد میں ماہانہ 35.54 فیصد کی کمی واقع ہوئی جو اپریل 2022 میں 212.881 ملین ڈالر کے مقابلے میں 137.213 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ سال بہ سال کی بنیاد پر، مئی 2021 میں 175.501 ملین ڈالر کے مقابلے میں موبائل فونز میں 21.82 فیصد کی منفی نمو دیکھی گئی۔