روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔

حضرت خواجہ غلام فرید کے عرس کے موقع پر خواجہ فرید چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طرف سے دربار فرید مٹھن کوٹ میں گرینڈ محفل ِسماع کا انعقاد

بہاولپور ( یاسر ملک سے ) حضرت خواجہ غلام فرید کے عرس کے موقع پر خواجہ فرید چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طرف سے دربار فرید مٹھن کوٹ میں گرینڈ محفل ِسماع کا انعقاد کیا گیا۔ محفل سماع میں سجاد ہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور ولی عہد دربار فرید خواجہ راول معین کوریجہ، پرو وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، شہزاد احمد قیصر ممبر سینڈیکیٹ، مجاہد جتوئی ماہر فریدیات، سردار حسنین بہادر دریشک صوبائی وزیر لائیو سٹاک، سردار اویس خان دریشک ممبر صوبائی اسمبلی، سردار فاروق امان اللہ دریشک ممبر صوبائی اسمبلی، ڈاکٹر محمد افضل ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ، خواجہ عامر شریف کوریجہ، خواجہ غلام غلام فرید کوریجہ، سردار عبدالعزیز خان دریشک چیئرمین ضلع کونسل راجن پور، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز پروفیسر، ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر اختر علی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اعزازی ڈائریکٹر خواجہ فرید چیئر راول معین کوریجہ نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور کسی بھی یونیورسٹی کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ عرس کے موقع پر دربار فرید پر ایک بہت بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں ہر طبقہ فکر کے افراد، اراکین اسمبلی، اساتذہ کرام، سماجی کارکن اور طلباء حضرت غلام فرید سے اپنی دلی محبت کا اظہار کرنے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں تقریب میں شریک ہیں اور دربار میں حاضری دینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا ویژن انتہائی شاندار ہے جس کی بنیاد پر یونیورسٹی نے کمیونٹی کے ساتھ مل کر خواجہ غلام فرید کی تعلیمات کی ترویج کے لیے خواجہ فرید چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو فعال کیا۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت کے مطابق حضرت خواجہ غلام فرید کی تعلیمات کو گلوبل سطح پر لانے کے لیے یونیورسٹی میں موجود خواجہ فرید چیئر کو فعال کیا گیا ہے اور کمیونٹی کی عملی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اور حضرت خواجہ غلام فرید کی آفاقی تعلیمات اور تصوف کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے یونیورسٹی نے اس تقریب کا انعقاد کیا جس کے دور رس نتائج حاصل ہو ں گے۔ اس موقع پر فیصل آباد سے آئے ہوئے ملک کے نامورقوال شیر علی اور مہر علی نے کلام فرید سے محفل میں سماں باندھ دیا اور حاضرین محفل ان کی قوالی سے محضوظ ہوئے۔ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر آصف نوید رانجھاچیئرمین شعبہ سوشل ورک، ڈاکٹر رفیق السلام چیئرمین شعبہ اقبالیات، ڈاکٹر عبداللہ، ڈاکٹر محمد اورنگزیب، ڈاکٹر راشد شاہین، ڈاکٹراویس یوسف، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشن شہزاد احمد خالد اور ڈائریکٹر آئی یو بی دوست سلمان قریشی اور دیگر فیکلٹی اور طلباءکی کثیر تعداد شریک تھے تقریب کے آخر میں خواجہ راول معین اور خواجہ عامر شریف کوریجہ نے چیئر مینجمنٹ کمیٹی اور مہمانوں کو فریدی رومال کا تحفہ دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com