سینیٹر سیمی ایزدی کی کاوشوں سے شہر اقتدار میں خواتین کے لئے یونیورسٹی کے قیام کا بل سینیٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش
سینیٹر سیمی ایزدی چئیرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اسلام آباد کے شہریوں کے لئے خواتین یونیورسٹی کا بل جو سینٹ نے پاس کیا ترقی کے مراحل بتدریج طے کرتا ہوا آج قومی اسمبلی کے فلور پہ ایم این اے علی نواز اعوان کے ہاتھوں پیش ہوا،
اس بل کو پیش کرنے میں اہم کردار ممبران قومی اسمبلی علی نواز اعوان ،راجہ خرم نواز اور نفیسہ خٹک نے ادا کیا ،
اسلام آباد میں خواتین کے لئے پہلی یونورسٹی ہو گی جہاں ملک بھر سے خواتین اعلی تعلیم کے لئے آئیں گی ، اس موقع پر سینیٹر سیمی ایزدی کا کہنا تھا کہ
الحمداللہ آج وعدوں سے تکمیل کا اہم سنگ میل عبور ہو گیا
Load/Hide Comments