آئی یو بی لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام اقبال شناس اور پروفیسر ڈاکٹر وحید الزمان طارق کے اعزاز میں ادبی نشست کا انعقاد

IUB Literary society oragnized a chair with dr. waheed uz zaman

بہاولپور (مظہر اسحاق چشتی سے ) آئی یو بی لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام کانفرنسں ہال، عباسیہ کیمپس میں پاکستان کے معروف استاد، اقبال شناس، معالج، بریگیڈیئر(ر) پروفیسر ڈاکٹر وحید الزمان طارق کے اعزاز میں ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں ڈاکٹر عصمت درانی ایڈوائزر لٹریری سوسائٹی، ڈاکٹر رمضان طاہر کو ایڈوائزر، ڈاکٹر مصطفی زیدی شعبہ فارسی، آئی یوبی، ڈاکٹر رفیق الاسلام صدر شعبہ اقبالیات، آئی یوبی اور شاہد حسین سربراہ شعبہ اردو پنجاب کالج بہاولپور کے علاوہ لٹریری سوسائٹی کے کابینہ اراکین شریک رہے۔نشست میں صدر آئی یو بی لٹریری سوسائٹی طارق عزیز بلوچ نے استقبالیہ کلمات ادا کیے اور سوسائٹی سے متعلق مہمانوں کو آگاہ کیا۔نشست سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر وحید الزمان طارق نے طلباء کے ساتھ اقبال کے فلسفہ خودی پر مغز گفتگو کی۔ مہمان خصوصی نے طلباء کو قبال کی زندگی کے مختلف گوشوں سے متعلق دلچسپ معلومات بھی دیں۔ علاوہ ازیں انھوں نے لسانیات کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اردو زبان کو لاحق خطرات پر بات کی۔ انھوں نے اردو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اردو زبان و ادب کی ترویج پر زور دیا اور آگاہ کیا کہ اردو زبان کا تحفظ و فروغ کیسے ممکن ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں