روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔

عالمی سطح پر بہت سے ممالک اور انسانی آبادی کی ایک بڑی تعداد سموگ سے متاثر ہے، ڈاکٹر غلام حسن عباسی

بہاولپور (یاسر ملک سے ) چیئرمین شعبہ ماحولیاتی سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر غلام حسن عباسی نے کہا ہے کہ سموگ ایک قسم کی فضائی آلودگی ہے، جسے اصل میں ہوا میں دھوئیں اور دھند کے مرکب کا نام دیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر بہت سے ممالک اور انسانی آبادی کی ایک بڑی تعداد سموگ سے متاثر ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے اکتوبر سے دسمبر تک پاکستان کے کئی شہر سموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ اس بار شمولیت کا سلسلہ نومبر کے اول سے شروع ہو گیا ہے اور بارشوں کے ہونے تک جاری رہے گا۔ سڑکوں خصوصا موٹر ویز پر سفر کرتے ہوے احتیاط برتی جائے- سموگ نہ صرف انسانوں کے لیے بلکہ جانوروں، سیاحت اور معیشت کے دیگر حصوں کے لیے بھی کافی نقصان دہ ہے۔ سموگ آنکھوں، ناک اور گلے میں جلن پیدا کر سکتا ہے۔ دل اور پھیپھڑوں کے موجودہ مسائل کو مزید خراب کر سکتا ہے۔ سموگ کی پیداوار میں جو عوامل کارفرما ہیں ان میں زیادہ آبادی، صنعت کاری، فوسلز اور زرعی مواد کو جلانا شامل ہیں۔ سموگ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اس خطرے سے نجات کے لیے انفرادی اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ماہرین تعلیم، محققین، پالیسی سازوں، صنعت کاروں اور کسانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے تاکہ ہمارے ماحولیات اور معاشرہ کو بگاڑنے والی اس تباہی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے حل تجویز کریں۔ اس آفت کے دوبارہ ہونے سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ سموگ کا باعث بننے والی آلودگی کے ذرائع کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے میڈیا مہم چلائی جائے۔ ملک بھر میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی اور درختوں کی پیوند کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سموگ کے واقعات کی موجودگی کو معاشرتی اقدامات جیسے سماجی سیمینارز اور عوامی تعلیم سے بھی کم کیا جا سکتا ہے جو طرز عمل میں تبدیلی کو فروغ دیتے ہیں۔ اس طرح، سموگ کے واقعات کو کم کرنے کے لیے حکومتی اداروں اور پاکستان کے انفرادی شہریوں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com