چائنہ میں برف کا طوفان ، زندگی مفلوج
چائنہ (واصب ابراہیم غوری سے) : سردیوں کی آمد سے قبل برفانی طوفان نے دارلحکومت بیجنگ سمیت شمالی چائنہ کا بیشتر حصہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جس سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ سڑکیں بھی آمدورفت کے لئے بند کردی گئی ہیں اورفلائٹس بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔ جس چائنہ میں نظام زندگی مکمل طور پر رک گیا ہے۔
مزید تفصیل کے مطابق چائنہ کے دارلحکومت میں بیجنگ اور شمالی چائنہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر گیا ہے اور یہ کہ برفانی طوفان مغرب سے مشرق کی طرف گامزن ہے۔ یہ برفانی طوفان منگولیا اور مغرب کے کچھ حصوں سے ٹکرانے کے بعد اندرون بیجنگ اور قریب شہروں تیانجن سے ٹکرایا۔ جہاں دن بھر تیز ہوا کے ساتھ برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔
قومی موسمیاتی ادارہ نے مزید برف باری اور برفانی طوفان کے حوالے سے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے جو کہ چین کے چار درجہ وارننگ سسٹم میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ چین کے موسمیاتی ادارے کے مطابق 30 سینٹی میٹر سے 11 انچ تک برف باری کا امکان ہے۔
آج اتوار کی علی الصبح کو شدید برف باری کی وجہ سے بیجنگ کے کئی حصوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگولیا کے شہر ہوہوٹ میں ائیرپورٹس کو بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ چائنہ کی شہر بیجنگ سے منسلک اور متعلقہ تمام ایکسپریس ہائی ویز کو بھی عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ اور تمام سرکاری اداروں کو برفانی طوفان کے پیش نظر تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔