اقوام متحدہ کا سونامی کے خطرے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر زور
اقوام متحدہ (نیوز ڈیسک):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے عالمی برادری سے سونامی کے خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور خطرات کو کم کرنے کے لیے جدید طریقوں کا اشتراک کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ موسمیاتی ایمرجنسی کی وجہ سے سمندر کی سطح میں اضافہ سونامی کی تباہ کن طاقت کو مزید بڑھا دے گا۔
دسمبر 2015 میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 5 نومبر کو سونامی سے متعلق آگاہی کا عالمی دن قرار دیا جس میں ممالک، بین الاقوامی اداروں اور سول سوسائٹی سے سونامی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور خطرے میں کمی کے لیے اختراعی طریقوں کا اشتراک کرنے کی اپیل کی گئی۔اس سال سونامی سے آگاہی کا عالمی دن “سینڈائی سیون مہم”کے ہدف کو فروغ دینا ہے
جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو کافی حد تک بڑھانا ہے۔ سال 2030 تک کے یک اندازے کے مطابق دنیا کی 50 فیصد آبادی ساحلی علاقوں میں مقیم ہوگی جو سیلاب، طوفان اور سونامی کی زد میں ہیں۔