روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

عمران خان کو سپریم کورٹ آمد کے لیے مرسڈیز کی فراہمی, سپریم کورٹ کی وضاحت

یوتھ ویژن نیوز : سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ عدالت کسی بھی شخص کو پیش ہونے کیلئے نقل و حمل فراہم نہیں کرتی، عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کیلئے مرسیڈیز کا انتظام اسلام آباد پولیس نے کیا تھا، سپریم کورٹ نے نہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ٹویٹ پر سپریم کورٹ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گیارہ مئی کو عمران خان کی پیشی کے دوران اسلام آباد پولیس نے عدالت کی ہدایت کی تعمیل کرتے ہوئے عمران خان کو لے جانے کے لیے گاڑی کا انتظام کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماعت کے دوران عمران خان کو ساڑے 4 بجے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن عمران خان کو تاخیر سے سوا 6 بجے عدالت میں پیش کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے اطلاع دی کہ عمران خان کی محفوظ منتقلی سوا چھ بجے تک ہو سکتی ہے۔واضح کیا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ کسی بھی فرد کو پیشی کیلئے سواری فراہم نہیں کرتی۔

یاد رہے کہ احسن اقبال نے 20 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سرکاری مرسیڈیز سٹاف کار فراہم کرنے کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com