روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

چیف جسٹس وکلاء ہی نہیں پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں: پرویز الہی

یوتھ ویژن نیوز :  پرویز الہی کا کہنا ہے کہ  چیف جسٹس صرف وکلاء ہی نہیں پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے سابق وفاقی و صوبائی وزرا ءاور ارکان پنجاب اسمبلی  سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ریاض فتیانہ، سردار نصر اللہ دریشک، غلام بی بی بھروانہ، میاں جلیل احمد شرقپوری، میاں عمران مسعود اور سابق تحصیل ناظم سجاد حیدر چیمہ شامل تھے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر  تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ   چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کیلئے اسمبلی میں کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم چاہتے ہیں۔  اپوزیشن کے بغیر کی گئی قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے۔ مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے بعد شہبازشریف نے بھی کھل کر عدلیہ مخالف جذبات کا اظہار کیا ہے اور سب نواز شریف کے اشارے پر ہو رہا ہے۔

پرویز الہی کا کہنا ہے کہ عدالتی اصلاحات سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ یہ اجلاس جمہوریت پر شب خون مارنے کیلئے بلایا گیا ہے۔  آئین نے ہر ادارے کے اختیارات طے کر رکھے ہیں، شہباز شریف اپنی مرضی کا قانون لانا چاہتےہیں۔ اداروں کی خود مختاری کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت قائم ہے۔ چیف جسٹس صرف وکلاء ہی نہیں پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں، قوم عدلیہ کی آزادی پر کوئی قدغن برداشت نہیں کرے گی۔  حکومت اپنے غیر آئینی قواعد و ضوابط سپریم کورٹ پر مسلط نہیں کر سکتی ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ شہبازشریف کی آٹا شعبدہ بازی اب تک متعدد غریبوں کی جان لے چکی ہے۔ آٹے کیلئے جس قدر اموات ہو رہی ہیں اور لوگ زخمی ہو رہے ہیں اس پر نگران حکومت کو مشورہ ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹرز میں آٹا پوائنٹس بنا لئے جائیں تاکہ وہاں کوئی زخمی ہو جائے تو اس کا فوری علاج تو ہو سکے۔ شہبازشریف نے صحت کے شعبے میں کوئی کام کیا نہیں ہم نے رورل ہیلتھ سنٹرز کی سطح پر صحت کی سہولتوں کیلئے اقدامات کئے۔ ہم نے ہسپتالوں میں تمام ٹیسٹ ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور ادویات فری کی تھیں، شہباز شریف اپنے دماغ کا الٹراساؤنڈ بھی وہیں سے کروائیں ایک توفری ہے دوسرا شاید آٹے کے حصول کیلئے آئی ہوئی غریب عوام کی آواز ان تک پہنچے، شہبازشریف کے دماغی الٹراساؤنڈ کے بعد ہو سکتا ہے کہ ان کی کسی اچھے کام کی طرف رغبت ہو جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com