روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی پر 72 کروڑ روپے سے زائد سلامی دی گئی: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہےکہ ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی پر 72 کروڑ روپے سے زائد کی سلامی دی گئی۔
دو روز قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے خود بتایا کہ وہ ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی پرگئے ہوئے تھے جہاں ان کے حلقےکا بندہ سلامی اکٹھی کر رہا تھا، ان کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ 72 کروڑ سے زائدکی سلامی ملی ہے اور ابھی ’میٹر ‘جاری ہے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ اسی بیوروکریٹ کی ایک اور بیٹی کی شادی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سلامی ملی، زیور اورگاڑیاں اس کےعلاوہ دی گئی تھیں، وہی بیوروکریٹ 21،22 گریڈ پر آج بھی ملازمت کر رہا ہے، آج تک کسی نے اس بیوروکریٹ سے سوال کیا؟
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ8 ماہ کے دوران جو ہوا وہ تاریخ میں کہیں نہیں ہوتا،ایک شخص کو 8 ماہ سے عدالت بلارہی ہے وہ نہیں آرہا،ایک ماہ میں چھت کا لینٹرکھل جاتا ہے لیکن 3 ماہ سےعمران خان کا پلستر نہیں کھل رہا۔
کسی نے سوموٹو نوٹس نہیں لیا، ایوان صدر میں بیٹھا شخص آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے، ہمارے ساتھ تو ایسی رعایت نہیں کی گئی۔
ہم چاہتے ہیں کہ چند ہزار اشرافیہ نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام وسائل سے فائدہ اٹھائیں،ہم لاکھوں روپے تنخواہ وصول نہیں کرتے، ہم ایک لاکھ 68 ہزار روپے لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے خرچ پر پارلیمنٹ آتے ہیں، جو افورڈ نہیں کر سکتے، پیدل آتے ہیں لیکن بعض افرادکے لیے سڑکیں بند ہوجاتی ہیں بعض لوگوں کا لائف اسٹائل بادشاہوں جیسا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com