روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل

ڈالر کی قدر بڑھنے سےملکی قرضوں میں 3900ارب کا اضافہ

یوتھ ویژن نیوز ( عاقب غوری سے ) آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کےلئے روپے کی قدر گرائی گئی تو ڈالر کو تو جیسے پر لگ گئے ۔2روز میں ڈالر کی اڑان نے قرضوں میں 3900ارب روپےسے زائد کا اضافہ کردیا ۔

رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور آئی ایم ایف شرائط کو تسلیم کرنے سے ملکی قرضوں اور مہنگائی میں اضافہ ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈالر آپے سے باہر،ایک ڈالر 262 کا ہو گیا

  پاکستان پر بیرونی قرضوں کا حجم 130 ارب ڈالر سے زائد کا ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ اضافہ سے بیرونی قرضوں میں 130 ارب روپے کا اضافہ ہوتا ہے۔ ملک میں افراط زر 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

 شرح مبادلہ کی وجہ سے افراط زر 35 فیصد تک جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی میں بھی 15 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا، خوراک کی اشیاء کی مہنگائی 40 فیصد سے زائد ہو جائے گی۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ڈالر اپنی حقیقی قیمت پر آجائے گا جس سے مسائل ختم ہو جائیں گے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کا حقیقی ریٹ 285سے 290روپے ہے، ڈالر کے ایکسچینج ریٹ بہتر ہونے سے ڈالر کی دستیابی کے مسائل ختم ہونگےاور سٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری آرہی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے میں تاخیر سے نادھندگی کا خطرہ بڑھ گیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے حالیہ ہنگامی اقدامات سے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی ممکن نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عہدے پربحال

آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورت میں نہ صرف دیگر عالمی اداروں اور دوست ملکوں سے قرضوں کا حصول ممکن ہوجائے گا بلکہ رواں سال میں بیرونی ادائیگیوں کے لیے ڈالر کے ذخائر بھی دستیاب ہوسکیں گے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com