ڈالر آپے سے باہر،ایک ڈالر 262 کا ہو گیا،
![](https://youthvision.pk/wp-content/uploads/2023/01/dollar.webp)
یوتھ ویژن نیوز ( عاقب غوری سے ) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر دو دنوں میں 31.71 روپے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بچت سکیم،پنشنرزکوشدید دھچکا
سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 7.17 روپے کے اضافے کے بعد 262.60 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 255.43 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعہ 27 جنوری کو انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 69.95، اماراتی درہم 71.49، کویتی دینار 860.06 ، عمانی ریال 682.08، بحرینی دینار 696.51 اور قطری ریال کی قدر 72.06 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 324.94 اور یورو کی قدر 285.60 روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: گلیات میں برفباری سڑکوں کو بحال کرنے کا کام جاری
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 264 اور قیمت فروخت 266، سعودی ریال کی قیمت خرید 67.25 اور قیمت فروخت 67.9 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 69.75 اور قیمت فروخت 70.45 روپے رہی۔