روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

حقیقی آزادی مارچ کا پڑاؤ فیض آباد میں ڈالنے کا قوی امکان

راولپنڈی پہنچ کر مطالبات کی منظوری کے لیے ڈیڈ لائن دی جائے گی،جب تک حکومت قبل از وقت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو دھرنا دیا جائے،حکومت قبل از وقت انتخابات کی طرف نہیں بڑھتی تو اسلام آباد کی جانب بڑھا جائے۔پارٹی رہنماؤں کی عمران خان کو تجاویز

پاکستان تحریک انصاف کا حکومت مخالف حقیقی آزادی مارچ جاری ہے۔حقیقی آزادی مارچ کے پڑاؤ کے لیے جگہ کا تعین کر لیا گیا۔حقیقی آزادی مارچ کا پڑاؤ فیض آباد میں ڈالنے کا قوی امکان ہے۔زمان پارک میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مشاورتی عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔دو روز قبل عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے مطالبات کی منظوری کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے تجویز دی کہ راولپنڈی پہنچ کر مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو ڈیڈ لائن دی جائے گی۔ جب تک حکومت قبل از وقت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو دھرنا دیا جائے۔حکومت قبل از وقت انتخابات کی طرف نہیں بڑھتی تو اسلام آباد کی جانب بڑھا جائے۔

پارٹی رہنماؤں کی گذشتہ اجلاس میں دی گئی تجاویز پر آج پھر مشاورت کی جائے گی۔

کل عمران خان پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پر اہم اعلان کریں گے۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ راولپنڈی ڈویژن کی حدود میں داخل ہونے کے بعد سیکیورٹی کے ایلیٹ فورسز اور پیشہ ور نشانے باز کمانڈور سمیت 10 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ پنجاب پولیس کے 101 اہلکار اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس (پی ایچ پی)کے 500 اہلکار لانگ مارچ کے لیے چوکس رہیں گے۔
لانگ مارچ کی سخت سیکیورٹی کیلئے 13 سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)اورسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی)نگرانی کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے جبکہ 122 کمانڈوز سمیت 38 ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔اسی طرح ٹریفک پولیس کے ایک ہزار 194 افسران اور اہلکار اور ضلع کی 91 خواتین پولیس افسران بھی لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے ذمہ داریاں سنبھالے گیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پنجاب حکومت نے لانگ مارچ کے شرکا کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔پنجاب حکومت نے چکوال اور اٹک میں فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کو حتمی شکل دی۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے متعدد پولیس یونٹ کے کل 10 ہزار 500 پولیس اہلکار لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com