روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

گورنر پنجاب سے ن لیگی ایم پی ایز سے ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں مسلم لیگ( ن)کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران پنجاب اسمبلی پیر رفیع الدین شاہ بخاری، مہوش سلطانہ،بلال فاروق تارڑ، زاہد اکرم، سابق وزیر چوہدری شوکت داود اور صدر مسلم لیگ (ن)حافظ آباد چوہدری محمد بخش تارڑ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے، انتشار کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ تعلیم، صحت سمیت ہر شعبے میں عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کسانوں کو مشکل حالات کے باوجود زرعی پیکج سمیت مختلف شعبوں میں ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلائی جائے۔گورنر پنجاب نے ممبران صوبائی اسمبلی سے کہا کہ وہ پارٹی کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے رابطے مضبوط کریں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com