روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر پر بلیو ٹِک فراہم کرنے کی سروس چند دن بعد معطل

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک )ٹوئٹر کی جانب سے ماہانہ 8 ڈالر کے عوض بلیو ٹِک فراہم کرنے کی سروس متعارف ہونے کے چند دن بعد ہی معطل کردی گئی –

ٹوئٹر پر ماہانہ 8 ڈالر کے عوض بلیو ٹِک فراہم کرنے کا فیچر گزشتہ ہفتے 7 نومبر کو امریکا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں متعارف کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کی آئی فون صارفین کو ایمرجنسی وارننگ

مذکورہ فیچر تک ابتدائی طور پر محدود صارفین کو رسائی دی گئی تھی، تاہم اس باوجود اس سے بڑے پیمانے پر جعلی اکاؤنٹس کے تصدیق شدہ ہونے کے بعد اسے مکمل طور پر معطل کردیا گیا۔

امریکی جریدے ’فوربز‘ نے بتایا کہ ماہانہ 8 ڈالر فیس کی عوض تمام اکاؤنٹس کو بلیو ٹِک فراہم کرنے کا فیچر 11 نومبر کو معطل کردیا گیا۔

مذکورہ فیچر کو 7 نومبر کو متعارف کرایا گیا تھا اور چند ہی دن میں فیس کے عوض درجنوں جعلی اکاؤنٹس کو بلیو ٹِک فراہم کیا گیا، جس کے بعد کمپنی کو مجبورا مذکورہ فیچر کو معطل کرنا پڑا۔

اسی حوالے سے ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’انگیجٹ‘ نے بتایا کہ اگرچہ ٹوئٹر نے آفیشلی طور پر مذکورہ فیچر کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم نیا فیچر 11 نومبر سے کام نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 14 سے موبائل سگنل کے بغیر رابطہ کرنا اب ہوگا ممکن

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر پیسوں کے عوض بلیو ٹِک فراہم کرنے کا فیچر ابتدائی طور پر صرف آئی فون پر کام نہیں کر رہا، کیوں کہ اسے پہلے آئی فون صارفین کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ معطل کیے گئے فیس کے فیچر کو ایک ہفتے بعد دوبارہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس کا فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد درجنوں جعلی اکاؤنٹ بھی ویریفائیڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد مذکورہ فیچر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔

ایلون مسک نے بھی ایک شخص کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ماہانہ فیس کا فیچر آئندہ ہفتے تک دوبارہ متعارف کرایا جائے گا۔

ٹوئٹر پر ماہانہ فیس کے عوض تمام اکاؤنٹس کو بلیو ٹِک فراہم کرنے کا منصوبہ گزشتہ ہفتے ہی سامنے آیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے چند ممالک میں پیش کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک وائر س میں کمی آنے لگی

اس سے قبل یہ خبریں تھیں کہ ماہانہ 8 ڈالر کی فیس ان اکاؤنٹس سے وصول کی جائے گی جن کے اکاؤنٹ ویری فائیڈ ہیں۔

ٹوئٹر پر فیس لیے جانے کا آغاز مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے نئے مالک ایلون مسک نے کیا، جنہوں نے اس کا کنٹرول 28 اکتوبر کو سنبھالا تھا۔

ایلون مسک نے اپریل 2022 میں 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدا تھا اور اس کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر اس وقت خسارے میں ہے اور نقصان پورا کرنے کیلئے صارفین سے ماہانہ 8 ڈالر کی فیس وصول کرنا ضروری ہے۔

ایلون مسک کو ماہانہ 8 ڈالر فیس وصول کرنے کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے، تاہم وہ اپنی ضد پر قائم ہیں کہ وہ فیس وصول کرکے ہی رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com