روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

ڈینگی بخارسے بچاؤ کے لیے حکومتِ پنجاب کے اقدامات

تحریر: جویریہ مقبول الہٰی میڈیا اسٹڈیزڈیپارٹمنٹ

ڈینگی بخارایک موذی مرض ہے جس سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی انتظامات ناگزیر ہیں۔ حکومت پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈینگی مچھر کی افزائش کے خاتمہ کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ صاف پانی ایک جگہ نہ ٹھہرے۔ گھر، ارد گرد کا ماحول، سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ گھر، دفاتر، کی چھت، گملوں، باغات اور پھولوں کی کیاریوں وغیرہ میں پانی کھڑا نہ رہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قبرستانوں، کباڑ خانے اور ٹائر شاپ پربھی پانی ٹھہرا نہ رہے۔ حکومت پنجاب نے ڈینگی کے کنٹرول اور خاتمے کے لیے فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ان ڈور اور آؤٹ ڈور کام کرتی ہیں۔ ان ڈور ٹیمیں گھروں اور دفاتر میں جا کر حفاظتی اقداما ت کا جائزہ لیتی ہیں جبکہ آؤٹ ڈور ٹیمیں پارک، چڑیا گھر، ٹائر شاپ، قبرستانوں اور دیگر مقامات پر جا کر ویکٹر سرویلینس کرتی ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈینگی کے کنٹرول کے لیے اینڈرائیڈ یوزر سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔ اسی طرح ضلع بھر میں ہاٹ سپاٹس کی کوریج سو فیصد یقینی بنائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈینگی کی وجہ سے تیز بخارہونا، بھوک نہ لگنا، آنکھوں کے پیچھے درد کا ہونا، پیٹ میں درد، سانس لینے میں دشواری کا سامنا، جسم پر دھبوں کا نمودار ہونا، پیلی رنگت اور مریض کا صدمے میں چلے جانا شامل ہے۔ ڈینگی وائرس سب سے پہلے فلپائن اور تھائی لینڈ میں پایا گیا تھا۔ وائرس پھیلانے والی مادہ مچھر تالاب، گملوں، پانی کے ٹینک اور ساکن پانی میں انڈے دیتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سال 2کروڑ افرا د ڈینگی وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لیے متحرک انداز میں کام کیا جائے تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com