روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور۔ بین الاقوامی جامعات کی صف میں

تحریر۔۔۔۔۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار
ڈائریکٹر، کوالٹی انہانسمنٹ سیل، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فزکس، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورگزشتہ نصف صدی سے، پاکستان اور پاکستان سے باہر مختلف اداروں میں انسانی وسائل مہیا کرتی آ رہی ہے۔ جن کا تعلق وسیع مہارت و شعبوں سے ہے۔ اس عظیم درسگاہ کی تاریخ کے بارے بہت کچھ لکھا جا چکا ہے جس کو بار بار دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس ادارے نے پچھلی کئی دہائیوں سے تسلسل سے اپنی مہارت، دائرہ کار، تدریسی اور انتظامی نظام میں اضافہ کیا ہے۔ اور اس میں اس ادارے سے براہ راست جُڑے ہوے افراد (اساتذہ، طلبا، انتظامیہ) کے ساتھ ساتھ بہاولپور کی عوام اور سول سوسائٹی کا بھی کردار رہا ہے۔
اعلیٰ تعلیم کا شعبہ دنیا بھر میں بہت پہلے سے اہم تھا، اور آج کے دور میں اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں ٹیکنالوجی دنیا بھر کے معاملات میں واضح طور پر حاوی رہی، اور اس نئے چیلنج نے ایک مثبت تقابلی فضا بھی پیدا کیا۔ ویسے تو تقدیر کے قاضی کا ازل سے فتویٰ رہا ہے کہ جو افراد، اقوام، معاشرے،اور ادارے، بدلتے تقاضوں کا ادراک نہیں کرتے، اور دیوار پر لکھی ہوئی تحریر نہیں پڑھ سکتے، زمانہ ان کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔


اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی اگر تاریخ لکھی جائے تو اس کو تین ادوار میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، 1925 سے 1975 کا جامعہ عباسیہ کا دور، 1975 سے 2018 اسلامیہ یونیورسٹی کے پہلے چالیس سال، اور پھر 2019 سے اب تک کا دور، جس میں یونیورسٹی نے ایک نئے طرز کا سفر شروع کیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں اس جامعہ کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے وقت کے بدلتے تقاضوں کا ادراک کیا اورخاص طور پر پچھلے دو سالوں میں روایتی انداز سے ہٹ کر نئے زاویوں سے نہ صرف سوچا، بلکہ ان نئے راستوں پر سفر کا بھی آغاز کیا۔ ٹیکنالوجی، آٹومیشن، ڈیٹا سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمیونیکیشنز، لرننگ مینجمنٹ سسٹم، انتظامی جدت، اچھی تعلیم، موثر تحقیق، اور اس طرح کی دیگر تمام جہتوں پر، اس یونیورسٹی، نے پاکستان کی دیگر اس نوع کے اداروں کے لیے ایک رول ماڈل کا کام کیا ہے۔ ایک طرف تو یونیورسٹی کے حجم میں بے حد اضافہ ہوا، جس میں اساتذہ، طلبا، ملازمین، شعبہ جات، فیکلٹیز، کیمپسز کی تعداد بہت زیادہ بڑھی (اور اگر اس کو گزشتہ سال کے عالمی کرونا بحران کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ ایک بہت بڑا اوربا کمال عمل تھا، کہ جہاں دنیا بھر کے ادارے، ڈا ؤن سائزنگ کا سامنا کر رہے تھے،یہ ادارہ پھلتا پھولتا جا رہا تھا)۔ دوسری طرف یہ ادارہ اپنی تاریخ میں پہلی بار عالمی افق پر نمودار ہونے کا فیصلہ کر چکا تھا۔ 2019 میں پہلی بارانٹرنیشنل رینکنگز میں حصہ لینے کے لئے ڈیٹا تیار کرنا شروع کیا۔ عالمی درجہ بندی ایک مشکل اور جرات مندانہ کام ہے، مگر یونیورسٹی کے اس ارادے کے پس پردہ وہ تمام منصوبے اور عمل شامل تھے جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے۔ مثبت قائدانہ فیصلے، جدت اور حقائق کی بنیاد پہ کی گئی منصوبہ بندی، اس اعتماد کا باعث رہے، اور رہیں گے، جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے ایک چھوٹے سے شہر کی یونیورسٹی ملک کی ان چند یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی جو رضا کارانہ طور پر اپنے آپ کو تجزیے کے لیئے پیش کر رہے تھے۔ مثال کے طور پر پاکستان کی لگ بھگ 220 یونیورسٹیوں میں سے صرف 17 یونیورسٹیز 2020 کے ٹائمز ہائر ایجوکیشن میں نظر آئے۔ یہ اس تعلیمی ادارے کا ایک نیا سفر تھا، اور کامیابی سے take off کیا۔ جب کسی خاص رینکنگ ایجنسی کی درجہ بندی میں حصہ لینے اور ڈیٹا بھیجنے کے لیے رجسٹریشن کی جاتی ہے، تو بظاہرتو وہ صرف ایک رینکنگ ایجنسی میں حصہ لیا جاتا ہے مگراصل میں اس کے کئی اجزا ہوتے ہیں، اور ان سب کا الگ الگ تجزیاتی طریقہ کار ہوتا ہے۔ اور وہ سب مل کر ادارے کی تمام معاملات کو اچھی طرح سے جانچنے کا کام کرتے ہیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے اب تک جن عالمی درجہ بندیوں میں حصہ لیا،یا ڈیٹا بھیجنے کے لئے رجسٹریشن کرلی، وہ یہ ہیں:
• ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2020
• ٹائمز ہائر ایجوکیشن سبجیکٹ رینکنگ 2020
• ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2020
• ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2020
• ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا رینکنگ 2020
• ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایمرجنگ اکانومی رینکنگ 2020
• یونیورسٹی انڈونیشیا گرین میٹرک رینکنگ 2020
• ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2021
• ٹائمز ہائر ایجوکیشن سبجیکٹ رینکنگ 2021
• ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2021
• ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2021
• کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022
• یونیورسٹی انڈونیشیا گرین میٹرک رینکنگ 2021
• سائیمیگو انٹرنیشنل انسٹیٹیوشنل رینکنگ 2022
• ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2021
انٹرنیشنل رینکنگز میں زیادہ تر جن عناصر کی بنیاد پہ اسکورنگ ہوتی ہے ان میں کوالٹی ٹیچنگ، تحقیق، اساتذہ و طلبا کا تناسب، ریسرچ پبلیکیشنز، یونیورسٹی کی شہرت (ریپیوٹیشن)، اساتذہ کی کوالیفیکیشن، بین الاقوامی طلبا و اساتذہ، تحقیق کے ذریعے حاصل ہونیوالی آمدنی، انڈسٹری کیساتھ لنک اور اس کے نتیجے میں آنیوالی آمدنی شامل ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ان تمام عناصرسے آگاہ تھی، اور اسی وجہ سے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکینگ 2020میں حصہ لیا، اس درجہ بندی میں دنیا بھر کے 92 ممالک کے تقریبًا 1400 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا، جن میں پاکستان کی صرف 17 جامعات تھیں اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور دسویں نمبر پر رہی۔
سبجیکٹ رینکنگ میں سب سے بہتر کارکردگی انجینئرنگ، لائف سائنسز، اور فزیکل سائنسز، میں نظر آئی، جہاں یونیورسٹی دنیا کے ٹاپ 600 یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی۔ ایشیا رینکنگ اور ایمرجنگ اکانومی کی درجہ بندی میں،2020 کی پہلی شرکت میں 500 اور دوسری بار 2021 میں ٹاپ 400 یونیورسٹیوں میں اسلامیہ یونیورسٹی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔ اسی طرح یونیورسٹی انڈونیشیا گرین میٹرک رینکنگ میں 2020 میں پہلی بار شرکت کی اور 637 نمبر پر دنیا بھر میں، جبکہ پاکستانی یونیورسٹیز میں نمایاں مقام حاصل کر کے کئی نامور اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 2021 کی رینکنگ کے لیے ایک بار پھر یونیورسٹی نے اپنا ڈیٹا جمع کروا دیا ہے، اور یقین ہے کہ اس بار، اس رینکنگ میں مزید نمایاں بہتری آئیگی، کیونکہ یونیورسٹی کا سولر سسٹم چل چکا ہے، گرین کیمپس ڈائریکٹوریٹ کا قیام ہو چکا ہے، اوراس کے علاوہ بھی یہ یونیورسٹی ماحولیاتی عوامل کے حوالے سے نہایت شاندار قسم کے اقدام کر چکی ہے، اور مسلسل کر بھی رہی ہے۔ اسی سے جڑا ہوا ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ ہے، جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف پر مبنی ہے۔ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے 2020 میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ ہدف ” بھوک کے خاتمے” میں دنیا بھر میں 101 نمبر پر، جبکہ ”غربت کے خاتمے” میں 201 نمبر پر رہی۔ اسلامیہ یونیورسٹی پاکستان کی ان 9 یونیورسٹیز میں شامل ہے جنہوں نے تمام17 اہداف پہ کام کیا۔
ابھی حال ہی میں، ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022 کا بھی نتیجہ آیا ہے، جس میں یونیورسٹی نے ایک بار پھر بہت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان کی 63 یونیورسٹیز میں، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پانچویں نمبر پر ہے، اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے 17 اہداف میں سے، ایک میں دوسری،ایک میں تیسری، اورسات اہداف میں چوتھی پوزیشن بھی حاصل کی ہے۔
سائیمیگو انٹرنیشنل انسٹیٹیوشنل رینکنگ، سپین، 2022 کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، عالمی افق پہ بہت نمایاں مقام پرآگئی ہے۔ سائیمیگو نے مختلف مضامین کے حساب سے درجہ بندی کی ہے، جس کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے پاکستان کی 65 یونیورسٹیوں میں،فلاسفی، لائیبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، سائیل سائنس، ویٹرنری، اینیمل سائنس اینڈ زوالوجی میں بالترتیب دوسری، تیسری، چوتھی، اور چھٹی پوزیشن حاصل کی، اور دنیا کی 4364 یونیورسٹیوں میں، انہی مضامین میں ٹاپ 500 یونیورسٹیوں میں بھی شامل ہے۔ سوسائیٹیکل رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پاکستان میں ساتویں، جبکہ دنیا بھر میں 242 پوزیشن پر ہے، اور ریسرچ رینکنگ میں، پاکستان میں سولہویں جبکہ دنیا بھر میں 402 پوزیشن پر ہے۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2022کی جاری کی گئی حالیہ رپورٹ کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایک بار پھر عالمی افق پر نمایاں ہو گئی ہے۔ مختلف مضامین کے لحاظ سے دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی کی ہے جس کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے پاکستان کی63 یونیورسٹیوں میں خوراک، ہیلتھ، کوالٹی ایجوکیشن، جینڈر ایجوکیشن،صاف پانی اور صفائی، قابل تجدید توانائی، اکنامک گرؤتھ، انڈسٹری، انویشن اینڈ انفرانسٹرکچر، قانون، سسٹین ایبل سنٹر اینڈ کمیونٹی، زراعت،موسمیاتی تبدیلی، امن، انصاف اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں بالترتیب دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کی اور دنیا کی1406 جامعات میں انہی مضامین میں ٹاپ 500 یونیورسٹیوں میں بھی شامل ہو گئی ہے۔
ینگ یونیورسٹی رینکنگ، ایمرجنگ یونیورسٹی رینکنگ، اور ایشیا رینکنگ میں بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور چوٹی کے 400 عالمی اداروں میں شامل ہو چکی ہے۔ اب تک کی جن جن درجہ بندیوں میں دوسری بار حصہ لیا تو پوزیشن پہلی بار سے نمایاں طور پر بہتر رہی ہے۔ اور یقین کامل ہے کہ اگلے چند سال اس درس گاہ کی عظمت کی گواہی دیں گے۔
یہ ایک مختصر سا جائزہ ہے، اس عظیم درسگاہ کی ایک نئے جہت کی طرف گامزن ہونے کا، اور یاد رہے، کہ پچھلے دو سالوں میں کئے گئے انقلابی اقدامات کا بڑی حد تک اثر آنے والے سالوں کی درجہ بندی میں نظر آئے گا۔ اب تک کا یہ مختصر سفر، اور اس کے اثرات یہی اشارے دے رہے ہیں کہ بہت کم وقت میں اسلامیہ یونیورسٹی پاکستان میں ایک رول ماڈل ادارے کے طور پر اپنے آپ کو منوا لے گی، اور عالمی سطح پہ بھی پاکستان اور پاکستان میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کی پہچان بنے گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com