روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کا ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

رحیم یار خان( شمیل مرزا سے )ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے شہری و دیہی ترقی کے مختلف منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے شیخ زید ہسپتال میں سرجیکل ٹاور، چک99پی،100پی تا پیلس روڈ تک جانے والی زیر تعمیر سڑک اور مختلف چکوک میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں مختلف شعبہ جات میں جاری فلاح عامہ کے منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔شیخ زید ہسپتال میں 500بیڈز پر مشتمل سرجیکل ٹاور کے تعمیراتی کاموں کا بروقت آغاز اور مقررہ مدت میں تکمیل حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے اس منصوبہ کی تکمیل سے ہسپتال میں مریضوں کے لئے دستیاب سہولیات میں واضح اضافہ ممکن ہو گا اور دوران علاج دیگر درپیش مسائل کے خاتمہ میں بھی مدد حاصل ہو گی۔اس موقع پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے نمائندہ سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 500بیڈز پر مشتمل سرجیکل ٹاور کے لئے لینڈ مارکنگ مکمل کر لی گی ہے اور جلد اس پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا اور یہ منصوبوں تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے چک99پی، 100پی تا پیلس روڈ تک جانے والی زیر تعمیر سڑک کا بھی دورہ کیا اور انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ یہ منصوبے مقررہ مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچ سکیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے چک99پی اور100پی میں محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ کی جانب سے تعمیر کئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے معیار پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمہ فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ازسر نو جائزہ لیے اور انہیں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے جبکہ انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے داخلی راستوں پر ٹف ٹائلز لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز سید حسنین زیدی نے ڈپٹی کمشنر کو تعمیراتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com