ہم کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے، حماد اظہر
لاہور:( یاسر ملک سے )وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔
وزیر مملکت حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس ملک کو ایک خودمختار معیشت اور آزاد خارجہ پالیسی دینی ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے کبھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں سے اپیل ہے یہ جنگ آپ کی ہے باہر نکلیں جبکہ سب نے سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی دیکھی۔ ہم کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ جس کے لیے پوری قوم کو اپنے لیڈر عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا۔
حماد اظہر نے کہا کہ ہماری جنگ ضمیر فروشوں کے خلاف ہے جبکہ 27 مارچ کو عوامی سمندر تمام سازشوں کو بہا کر لے جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف صادق اورامین جبکہ دوسری طرف ضمیر فروش ہیں۔ کیا لاہور والے انہی 2 خاندانوں کی غلامی کرنا چاہتے ہیں ؟
Load/Hide Comments