ڈی سی بہاولپور کی جانب سے خیرپور ٹامیوالی میں کھلی کچھہری کا انعقاد
بہاول پور: (یاسر ملک سے )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر آفس خیرپور ٹامیوالی میں منعقدہ عوامی ریونیو خدمت کچہری میں آئے ہوئے سائلین سے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید تحسین نواز گردیزی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) شاہد عمران مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ٹامیوالی محمد شعیب، ریونیو افسران و سٹاف موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈے کے موقع پر ریونیو عوامی خدمت کچہریاں ضلع کی تمام تحصیلوں میں باقاعدگی سے منعقد کی جارہی ہیں تاکہ لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل ایک ہی جگہ پر حل ہوں اور انھیں دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں رجسٹری، معائنہ ریکارڈ، درستگی ریکارڈ، اندراج انتقال، فرد کا اجراء اور ریونیو سے متعلق دیگر کاؤنٹرز قائم کیے گئے تھے جہاں متعلقہ ریونیو سٹاف موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے، درخواستیں وصول کیں اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر دفتر یونین کونسل اسرانی تحصیل خیرپور ٹامیوالی گئے اور وہاں پر حکومت کی جانب سے جاری کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ”آپ کی دہلیز تک“کے سلسلہ میں کرونا ویکسی نیشن کی دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہیلتھ ٹیم ممبران کو ہدایت کی کہ اس مہم کے دوران 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کرونا ویکسین لگائی جائے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ٹامیوالی کے دفتر کے احاطے میں شجر کاری مہم کے دوران پودا لگایا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔