روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔

ڈی سی رحیم یار خان کی چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے ملاقات

رحیم یار خان(مظہر اسحاق چشتی )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے چیمبر آف کامرس سیکرٹریٹ میں ضلعی افسران سے تاجر برادری کی براہ راست ملاقات، درپیش مسائل اور تجاویز کے حوالہ سے تعارفی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف، ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء، ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشرو زکواۃ چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید ارشاد، سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف، چوہدری عبدالروف مختار، چوہدری شفیق علیم، چوہدری عثمان محمود، میاں عامر شہباز، خواجہ بشیر احمد، میاں محموداحمد، خالد سلیم، حافظ عبدالرزاق، محمد شہباز، فلک شبیر، مرا خالد محمود،میاں سعدحسن سمیت ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران نے شرکت کی۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ کوویڈ19وباء کے دوران ملک بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں تاجر برادری نے کورونا وائر س پر قابو پانے کے لئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون کرکے ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوویڈ 19نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تمام شعبہ جات کو بری طرح متاثر کیا تاہم حکومت کی اچھی پالیسیوں، بروقت فیصلوں، عوامی خصوصاً تاجر برادری کے تعاون سے ہمارے ملک میں وہ حالات پیدا نہیں ہوئے جسے دنیا کے دیگر ممالک کو سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اس ضلع کی تعمیر و ترقی ہمارا مشترکہ مشن ہے اور تاجر برادری کی جانب سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہیں اسے ترجیحی بنیادوں پر مرحلہ وار حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات ہیں کہ تاجر برادری کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جاے اگر کوئی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تاجر کی عزت نہیں کرے گا تو اسے گھر جانا ہو گا اور مجسٹریٹس کے ماتحت عملہ کی جانب سے تاجروں کو حراساں کرنے کی شکایت براہ راست مجھے یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو کریں ایسے اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکسز کے حوالہ سے تاجر برادری کے تحفظات حکومت کے نوٹس میں ہیں اور صوبائی سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد فیصلہ کرے گی اور اس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔انہوں نے نہری پانی کی بندش اور کھادوں کی کمی و بلیک مارکیٹنگ کے حوالہ سے یقین دہانی کرائی کے اس مسئلہ کو فوری حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی تعیناتی کے فوری بعد ضلع کے تمام محکموں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور خاص طور پر وقت کی پابندی سمیت افسران کی عوام تک رسائی کویقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلع کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے اور چیمبر آف کامرس سے قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالہ سے تاجر برادری نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے وہ یقین رکھیں کہ یہ چند شر پسند عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کچہ کے ڈاکوؤں سے نمٹنے کے لئے ضلعی پولیس مکمل صلاحیت رکھتی ہیں تاہم اگر ضرورت پڑی تو دیگرسیکورٹی اداروں کی بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں او رجرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس ٹارگٹڈ اپریشن کر رہی ہے۔قیام امن کے لئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو پولیس کا ساتھ دینا ہو گابطور ضلعی سربراہ میں یقین دلاتا ہوں کہ پولیس کی کار کردگی میں نمایاں فرق عوام محسوس کریں گے جبکہ پولیس کا مورال بلند کرنے کے لئے عوامی تعاون ناگزیر ہے پولیس عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا اس ضلع کی ترقی، عوامی خوشحالی، امن و امان کا قیام اور عوامی مسائل کا ازالہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔کورونا کے باعث ترقی کا عمل متاثر ہوا تاہم اب برق رفتاری سے ضلع بھر میں ترقیاتی کام مکمل کرائے جا رہے ہیں اور جن شاہرات کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے فنڈز حاصل ہو چکے ہیں اور جلد ورک آرڈر جاری ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صنعتکار ہمارے ملک کا سرمایہ ہے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔قبل ازیں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید ارشاد نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف اور ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء کو ضلع رحیم یار خان تعیناتی پر چیمبر آف کامرس کی جانب سے خوش آمدید کیا اور انہیں بتایا کہ اس ضلع کی تاجر برادری نے ہمیشہ قدرتی آفات یا کسی بھی قسم کے ملکی مسائل اور عوامی بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔کورونا وباء کے دوران بھی چیمبر آف کامرس نے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کی جبکہ کئی محکمہ جات میں عوامی سہولت کے منصوبے چیمبر آف کامرس نے مکمل کرائے۔انہوں نے مختلف انتظامی امور اور امن و امان کے حوالہ سے تاجروں کے تحفظات بارے بھی افسران کو آگاہ کرتے ہوئے انہیں فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر سابق صدور چوہدری عبدالروف مختار، چوہدری شفیق علیم، میاں محمود احمد، خواجہ بشیر احمد، چوہدری عثمان محمود سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے ضلع میں قیام امن، پرائس کنٹرول مجسٹریسی نظام اور محکموں میں بہتری، ٹیکسز کے حوالہ سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com