میاں چنوں کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ
لاہور: (واصب ابراہیم غوری سے )خانیوال کے ضلع میاں چنوں میں بائی پاس کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
کولڈ اسٹوریجتفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں بائی پاس کے کولڈ اسٹوریج کے گوادم کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع کیجانب روانہ ہوگئیں ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آسمان سے گرنے والی چیز سے دھماکہ ہوا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے کہ کیا گرا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments