روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

خیبر پختونخواہ کی سرزمین فن کے خوالے سے بہت زرخیزہے، ارباز خان

اسلام آباد (ایف نعیم مردانوی)خیبر پختونخواہ کی سرزمین فن کے خوالے سے بہت زرخیزہے۔اِس سرزمین پر جنم لینے والے اَن گنت فنکاروں نے دُنیا بھر میں عالمگیر شہرت حاصل کی جس میں ایک نام اداکار و ہدایتکار ارباز خان کا بھی شامل ہیں۔1996ء میں ریلیز ہونے والی پاکستان کی قومی زبان کی سُپرہٹ اُردو فلم ”گھونگھٹ“ سے فن اداکاری میں قدم رکھنے والے اداکار ارباز خان کا تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقے(بدرشی) ضلع نوشہرہ سے ہے۔اداکار و ہدایتکار ارباز خان13 اکتوبر1971ء میں پاکستانی اُردو،پنجابی اور پشتو فلموں کے لیجنڈ اداکار آصف خان کے گھر پیداہوئے۔آپ نے باظابطہ طور پر اپنے فنی سفر کا آغاز 1996ء میں پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایتکار سید نور کی قومی زبان کی سپرہٹ اُردو فلم ”گھونگھٹ“ سے کیا جو کہ 12جولائی 1996ء کو ریلیز ہوئی اور ملک بھر میں سپرہٹ کامیابی اپنے نام کی جس کی وجہ سے ارباز خان راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔فلم ”گھونگھٹ“ کی شاندار کامیابی کے بعد ارباز خان نے لگاتار کئی کامیاب فلموں کیساتھ ساتھ سٹیج، ٹی وی ڈراموں ا ور ٹی وی ریالٹی شوز میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔
اداکار وہدایتکاراربازخا ن نے بیک وقت اُردو، پنجابی او ر پشتو فلموں میں اپنی جاندار فن اداکاری کے جوہر دکھائے جنہیں ملک کے ہر سطح پر سراہا گیا۔ارباز خان کی اداکاری سے آراستہ بطور اداکار اِن کی پہلی پشتو فلم ”مینہ قربانی غواڑی“ کے نام سے 20 03 ء میں ریلیز ہوئی جس میں ارباز خان کے مدمقابل اِن کے والد اداکارآصف خان نے سائیڈ ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔اِس فلم کے ہدایتکار نسیم خان تھے اور یہ فلم خیبر سے کراچی تک کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی۔ارباز خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا اور 2007ء میں بطور ہدایتکار پہلی فلم ”ستا محبت زما سزا شوہ“جو پشتو زبان میں تھی بنا کر فلمی ہدایتکاروں کو حیرت میں ڈال دیا۔2019ء میں اداکار و ہدایتکار ارباز خان نے پشتو فلموں کی کامیاب ڈائریکشن کے بعد اُردو زبان میں بننے والی فلموں کیلئے بھی بطور ہدایتکار ایک نئے سفر کا آغاز کیا اور ”راؤنڈ اباؤٹ“ کے نام سے ایک خوبصورت رومانس سے بھرپور ایکشن اور کامیڈی کے حسین امتزاج پر مبنی ایک مکمل تفریحی فلم تیار کی جو جمعہ 26جولائی 2019ء کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی۔بطور ہدایتکار ارباز خان کی پہلی اُردو فلم ”راؤنڈ اباؤٹ“ کو ادبی حلقوں اور فنکاروں نے فلمی صنعت کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ ارباز خان کی مشہور فلموں میں گھونگھٹ،آنچل، مہلت،دل کسی کا دوست نہیں، دوپٹہ جل رہا ہے، مینہ قربانی غواڑی، ستا محبت زما سزا شوہ،یارانہ، صبر شہ زڑگیہ، شرابی اور اِس طرح کی کئی کامیاب اور سپرہٹ فلموں کے نام شامل ہیں۔ ا داکار و ہدایتکار ارباز خان ایک ایسے گھرانے کا بے باک شاہین ہے جو اپنے فن کی انتہا بلندیوں پر محو پرواز ہے اور آج کل پشتو فلموں کے سرکا تاج بنا ہواہے۔
ارباز خان نے اپنے فن کے ساتھ عشق کی حد تک محبت کی ہے اور اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے شائقین فلم کے دل موہ لیئے ہیں۔اداکار و ہدایتکار ارباز خان کا فنی سفر اِ ن کی پہلی فلم ”گھونگھٹ“ سے لیکر ابھی تک کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہیں۔

ارباز خان 13اکتوبر 1971 ء میں پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکارآصف خان کے گھر پیدا ہوئے

ارباز خان نے باظابطہ طور پر اپنے فنی سفر کا آغاز 1996ء میں پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایتکار سید نور
کی قومی زبان کی سپرہٹ اُردو فلم ”گھونگھٹ“ سے کیا

ایف نعیم مردانوی (اسلام آباد)

ارباز خان کی اداکاری سے آراستہ بطور اداکار اِن کی پہلی پشتو فلم ”مینہ قربانی غواڑی“کے نام سے 2003ء میں ریلیز ہوئی
جس میں ارباز خان کے مدمقابل اِن کے والد آصف خان نے سائیڈ ہیرو کا کردار ادا کیا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com