روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں

ویکسین آپ کی دہلیز تک

تحریر: عروسہ فاروقی
حکومت ِپنجاب نے کورونا کے خلاف ایک بار پھر بھرپور حکمت ِعملی اپناتے ہوئے صوبہ بھر میں مہم”آپ کی دہلیز تک“ متعارف کروائی ہے جسے RED (Reach every Door) کا نام دیا گیا ہے۔ اس مہم کا آغاز محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے 25 اکتوبر سے ہوچکا ہے اور جو کہ 12 نومبر تک جاری رہے گا۔وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار نےREDویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں 14ہزارنئے ویکسی نیشن سنٹرزبھی قائم کئے ہیں۔ اور وزیرِاعلی پنجاب کا یہ کہنا ہے کہ اس مہم کے تحت پورے صوبے میں روزانہ تقریباً 10 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔یہ مہم خاص طور پر دور دراز کے علاقہ جات اور دیہات کے باسیوں کے لیے شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت 12000سے زائد ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جاکر 12سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کرونا ویکسین لگائیں گی اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سماجی کارکنان بھی گھر گھر جا کر شہریوں کی ٹیموں تک رسائی میں معاونت کریں گے۔ وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزید یہ کہنا تھا کہ پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پنجاب میں اب تک تقریباً 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں اور پنجاب کی معیشت کو تقریباً 650ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسینیشن اور احتیاط ضروری ہے۔


پورے پنجاب کی طرح بہاول پور ضلع میں بھی ”ویکسین آپ کی دہلیز “ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ضلع کی120 یونین کونسلوں میں ہیلتھ ٹیمیں، گلی، محلوں اور دیہات میں جا کر 12سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کرونا ویکسین لگائیں گی۔ ہر ایک یونین کونسل کے لیے چار چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ایک ٹیم تین ممبران پر مشتمل ہے جس میں انجیکٹر، ڈیٹاانٹری آپریٹر اور سوشل موبلائزر شامل ہے۔ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنرز تمام امور کی نگرانی کررہے ہیں اور فیلڈ میں ریونیو افسران اور سیکرٹری یونین کونسل کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اقبال مکوال کے مطابق بہاول پور ضلع میں کرونا ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز 43 فیصد افراد کو اور دوسری ڈوز 21فیصد افراد کو لگائی جا چکی ہے۔ اس خصوصی مہم کے دوران ضلع بہاول پور میں گھر گھر جا کر 26لاکھ59ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال نے بتایا کہ ضلع بھر میں کرونا ویکسین کی خصوصی مہم جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کونسل بہاول پور کی88یونین کونسلوں،بہاول پور سٹی کی21 اور میونسپل کمیٹی یزمان، احمد پور شرقیہ، خیرپور ٹامیوالی، حاصل پور اور اوچ شریف میں مجموعی طور پر316 سے زائد ٹیمیں فیلڈ میں فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ٹیموں کی کارکردگی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں کرونا ویکسی نیشن کے لیے فکس پوائنٹس بھی قائم ہیں جن میں بنیادی مراکز صحت، 12 رورل ہیلتھ مراکز،4 تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال اور13دیگر مقامات جس میں بس سٹینڈز پر بھی کرونا ویکسی نیشن کی فکس ٹیمیں کرونا ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کررہی ہیں موجود ہیں۔
کورونا وائرس کے خاتمے کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہے،شہریوں کو چاہئے کی حکومت کی طرف سے دی گئی اس سہولت کا فائدہ اٹھائیں اور کورونا ویکسینیشن کرائیں اور اس ضمن میں ہر شہری کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگاکیونکہ ویکسینیشن کے ذریعے ہی کورونا سے نجات کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ لہٰذا جن لوگوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی یا ویکسینیشن کا کورس مکمل نہیں کروایا تو فوری طور پر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں ویکسین مکمل کروائیں اور محفوظ ہو جائیں۔مزید برآں اپنے ارد گردکے لوگوں کی بھی ویکسینشن میں معاونت کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com